پوسٹ – 2019-07-26

کرسی پر بیٹھو گے تو کچھ کرو گے n——————————————–nnحسب معمول ہار جانے کے بعد پھر سے وہی راگ الاپ رہے ہیں دہاڑی دار مزدور وغیرہ وغیرہ، اب یہ چورن اتنا بوسیدہ اور سستا ہوچکا ہے کہ اس پرلکھنا وقت اور لفظوں کا ضیاع ہے مختصرا یہ کہ nجب نیت ہی میں یہ ہو کہ ہم نے ہار جانے کے بعد یہ یہ یہ اور یہ یہ یہ یہ والا چورن بیچنا ہے –تو پھر ہارنا بالکل برحق ہے آگے بھی ہارنا چاہئے ۔۔ جیت کی نیت کو شکست و ریخت والے پلان بی اور نشہ بیچنے والے اساتذہ کرام میسر آجائیں تو یہی ہوتا ہے ہار جانے کے بعد ۔۔
جب تک یہ لوگ سیاست/کارپوریٹ/پروفیشنل ازم پلس کر کے اس میں سے فی سبیل اللہ مائنس یا کم از کم تقوی کے ہیضے کو کنٹرول نہیں کریں گے – تب تک ان کے کلاس کے اساتذہ کرام ایسے ہی چورن فروشی کر کے ان کو خوش کرتے رہیں گے اور یہ لوگ سر پہ اپنی شلواروں کا کفن باندھے سوسائٹی میں یعنی الیکٹورل سوسائٹی میں گندے ہوتے رہیں گے ۔۔ ہونا بھی چاہئے — قدرت/فطرت کے فارمولوں سے ہٹ کر خود کو سدرتہ المنتہی سمجھنا — یہ زمانے میں پنپنے کی باتیں نہیں ۔۔ باقی یہ کہ گناہ ثواب تو قیامت کی چیز ہیں یہاں مطمح نظر اقتدار ہونا چاہئے ۔۔ باقی اللہ کی زمین اللہ کا نظام اس کے بعد ہونا چاہئے ۔۔ کرسی پر بیٹھو گے تو کچھ کرو گے ۔۔ ورنہ یہ میوزیکل چئیر کی ذلت پلس سادگی کے طعنے ہی مقصد ہیں اور رہیں گے ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.