آپ مصروف ہیں یا مفید ؟nnکیا آپ کو کبھی کبھار ،یا اکثر، ایسا محسوس ہوتا ہے، کہ آپ محنت تو جان توڑ کر تے ہیں، کوشش پوری کرتے ہیں، بظاہرمصروف بھی ،انتہا کے رہتے ہیں لیکن، آخر میں، حاصل وصول کچھ نہیں ہوتا nیعنی آپ اپنی ذات کے لیے اور اپنے کام کے لئے مصروف تو ہیں ، پر مفید نہیں۔
مثلا، آپ سارا سارا دن، کمپیوٹر پہ ہاتھ(دونوں) چلانے میں مصروف رہتے ہیں، لیکن ،دن کے آخر میں آپ کو یہ احساس ہوتا ہے، کہ، آپ نے تو کچھ کیا ہی نہیں۔ سوائے، خاموش فلمیں دیکھنے کے۔۔۔
ایسا کیوں ہوتا ہے ؟
کیونکہ انتہائی مصروف رہنے، اور اس بظاہر، مصروفیت کو، مفید بنانے میں ،زمین آسمان کا فرق ہے۔ nnایسا درج ذیل پانچ وجوہات کی بنا پر ہوتا ہےnn# ترجیحات کی بھرمارnn ہn ایسا کتنی بار ہوا ؟ کہ،آپ نے کسی سے پوچھا ہو, کہ آپ کیسے ہیں تو آگے سے جواب ملتا ہے مصروف
یقینا کافی بار۔n- یہ دراصل ترجیحات کی قلت نہیں ،بلکہ، انتہائی غیر ضروری اور، غیر معمولی تعداد میں ،ترجیحات کو خود پہ لاد کر ،گدھے کی طرح محنت کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔nnاور جب، آپ کا ،یہی رویہ، فیملی ،ایکسرسائز، کھانا پینا ،سونا جاگنا، دوستوں سے ملنا جلنا ، جیسی صحت مند سرگرمیوں پر اثر انداز ہونا شروع ہوتا ہے
تو معاملات بگاڑ کا شکار ہونے لگتے ہیں۔n حتی کہ ،خود کو مصروف سمجھنے کے لیے ہر روز، دن کے آغاز میں تین تین اخبارات ,ایک ساتھ پڑھتے ہیں تو پھر آپ کو یہ محسوس ہونا شروع ہوتا ہے ,کہ ان غیر ضروری ترجیحات کی وجہ سے آپ بہت سے کام ایک ساتھ شروع کرتے ہیں لیکن مکمل ، ان میں سے چند ہی ہوتے ہیں ۔nnاب سوچ لیجئے صرف اخبار کی ایک مثال ایسی ہے کہ اگر آپ تین تین اخبار یا پھر تین تین نیوز چینل, ٹاک شوز، یا پھر ایسی بہت سی انفارمیشن جس کا آپ کے اہداف سے تعلق نہیں، وہ حاصل کرتے رہتے ہیں تو، پھر آپ کا مجموعی طور پر رویہ کیا ہوگا۔
آپ کو یہ لگ پتا جائے گا کہ آپ مصروف تو ہیں لیکن مفید نہیں اور یہیں سے آپ کے شعور کی موت کا آغاز ہوتا ہےnnکیوں کہ۔ غیر مفید ہونے کا احساس دماغ کو کند چھری سے ذبح کرنا شروع کردیتا ہے۔ اندر ہی اندر بےچینی اور گھٹن پکنا شروع ہوجاتی ہے۔nnاس کا حل.nnغیر/کم ترجیحی کاموں کو لسٹ سے فارغ کریں۔nnمیں تو خیر افراد اور تعلقات کے معاملے میں بھی یہ اصول رکھتا ہوں۔
ایک بات سمجھ لیں ،کوئی شخص ایسا نہیں ہوتا کہ۔ بیس ںیس کام ہون اور بیس کے بیس کام، یکساں ترجیح کے حامل بھی ہوں۔nn زیادہ سے زیادہ تین سے چار کام انتہائی ضروری اہمیت کے حامل ہوسکتے ہیں
اس لیے فوری طور پر ایسے افراد اور کاموں کو زندگی سے کٹ ڈاون کیجیے جو غیر ضروری یا صفر اہمیت کے حامل ہوں۔nnآپ خود دیکھیں گے کہ آپ کا ذہن کب زیادہ خوش nاور مطمئن ہوتا ہے۔n کیا چند ترجیحات پر عمل کرکے ان کو۔مکمل۔ کرکے ؟nnیا پھر بہت سی ترجیحات کو ماورائی طور پر، اپنے طورپر ،خود کو مصروف دکھانے، یا خوش رکھنے کے لیے شروع کیے گئے، غیر ترجیحی اور بہت سارے غیر تکمیل شدہ کاموں پر؟ nn# ہر جگہ / میٹنگ میں/,منہ دینے یا مداخلت کرکے خود کو وہاں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش۔nnکیا ایسا ہوتا ہے کہ آپ ہمیشہ میٹنگ کے لیے لیٹ ہو جاتے ہیں
یا بہت ساری میٹنگز کا حصہ بننا چاہتے ہیں ، کبھی میٹنگز کا ایجنڈا تںدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کبھی، سب کی سب میٹنگز کا وقت بدلنے کی کوشش کرتے ہیں اور کبھی کبھی تو،وقت آنے پر سب کی سب ایک ساتھ منسوخ کر دیتے ہیں۔nnایسا کیوں ہوتا ہے؟ ایسا ہونے کی بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ آپ نے اپنی اہلیت، اپنی اوقات، اپنی صلاحیت، اپنے وقت، یا اپنی توانائی سے زیادہ کمٹ یا پرامس کر لیا ہوتا ہے۔
گویا بوتھی/معدہ/ جذب /ہضم /مینیج کرنے کی صلاحیت آپ کی، گرائپ واٹر یا سیریلیک کی ہوتی ہے لیکن خواہشات ،آپ کی، مٹن کڑھائی والی۔
اور پھر آپ اس ساری صورتحال/رائتے کو صاف کرنے یا معاملات کو ترتیب دینے کے لیے، توازن بخشنے کے لئے، پاوں جلی بلی/بلے کی طرح ناچتے پھرتے ہیں۔nnایک بات سمجھ لیجئے متواتر ایسی تین میٹنگز یہ کانفرنسز کے درمیان میں پانچ منٹ کا وقفہ ہو آپ کو مصروف رہنے میں مصروف رکھتا ہے لیکن کام مکمل کرنے میں مصروف نہیں۔nnاس کا حل۔nnسادہ اور مختصر الفاظ میں انکار کرنا سیکھئے اپنے ذاتی تعلقات کو سائیڈ پر رکھنے کی اہلیت نہ ہو اور اس کی وجہ سے کام میں یا کولیگز میں غلط فہمی میں پیدا ہو رہی ہو تو مختصرن یہ کہ کاموں کو ترجیحات کے تناظر میں نہ کرنا سیکھئے یہ انکار، کم ازکم اچھا میں کام بیس بچیس منٹ میں کرتا ہوںn اچھا میں وہاں ضرور آونگا سے بہرحال بہتر ہوگاnnلیکن مسئلہ یہ ہے کہ قوت فیصلہ کی کمی کا شکار حساس منافق افراد، کاموں کو ٹھیک سے نہ کرنے والے نااہل ،اور بعد میں ذمہ داری دوسروں پر ڈال کر کونے کھدروں میں آنسو بہانے والے گلے شکوے والے، مجھے پتا نہیں مجھے تو یہ لگا میں تو یہ سمجھا مجھے کچھ نہیں معلوم مجھے لگا کہ مجھے ایسا کرنا چاہئے یہ سب کرنے والے نااہلی کی کچرا کنڈی کے رہائشی، محض اپنی زندگی ایک تماشا بنا لیتے ہیںnnنہ کرنا سیکھیے۔ اور چیزوں کو تکمیل پاتا دیکھیے۔nnنوٹ: باقی تین وجوہات بعد میں اسی پوسٹ میں اڈیٹ یا ایڈ کردوں گا، چاہے جتنی بھی مرچی لگے ایڈٹ یا ایڈ سے لول، فی الحال ہاتھ تھک گیا ۔۔ لول 3:)
پوسٹ – 2019-08-02
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد