کامیابی، ڈسپلن کی ضمنی پیداوار/ بائے پراڈکٹ ہے۔nnاور یہ صرف مثبت خیالی یا موٹیویشنل تقاریر کرنے سے نہیں آتی، بلکہ یہ ایک مکمل پراسیس/عمل کا نام ہے
بجائے اس کے، کہ آپ نتائج کو لے کر پریشانی کا شکار رہیں، کہ دن کے اختتام تک میں اپنی محنت کا کیا نتیجہ حاصل کروں گا ؟
بہتر یہ ہے کہ آپ پورے دن صرف تدریج کے ساتھ مستقلا پراگریس پر فوکس کریں۔
کیونکہ ایک بات یاد رکھیے کہ نتیجہ کبھی بھی آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوتا، آپ کے ہاتھ میں ہوتی ہے صرف اور صرف کوشش ،مستقل کوشش ، اور آپ کو اسی کا مکلف بنایا گیا ہے۔
آپ نے اکثر نوٹ کیا ہوگا کہ کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ آپ ایک کام کو کرنے کے لیے مہینہ لگا دیتے ہیں
کیونکہ اس کام کی پیچیدگی ایسی ہوتی ہے یا تجربہ کم ہوتا ہے، یا بہت سے ایسے عوامل، اس کی جس کی وجہ سے وہ کام دیر سے ہوتا ہے ،لیکن آپ کی کوشش بہرحال پوری ہوتی ہے اور آپ انتہائی لگن کے ساتھ مگن ہو کر اس کو کرنے میں جتے رہتے ہیں پھر ایک لمحہ ایسا برپا ہوتا ہے کہ وہ کام یک لخت مکمل ہو جاتا ہے، ایسا لگتا ہے ، کوئی شارٹ کٹ میسر آیا اور وہ کام ہوگیا۔
یاد رکھئے شارٹ کٹ، لانگ کٹ کے راستے میں ہی ملتے ہیں۔ براہ راست نہیں، اور لانگ کٹ ہوتا ہے، پوری تندہی کے ساتھ کوشش۔
کیا آپ نے کبھی سوچا کہ وہ لمحہ پہلے کیوں نہیں آیا وہ ایک مہینے بعد ہی کیوں آیا وہ پوری جان مارنے کے بعد ہی کیوں واقع ہوا۔
اس وجہ سے کہ قدرت کے کچھ اصول ہیں کچھ قوانین ہیں، جن کی بنیاد پر وہ نتائج بخشتی ہیں اور ان میں سے ایک مسلمہ اصول ہے ،کوشش روزانہ، ہر لمحہ، ہر وقت، مکمل لگن کے ساتھ کوشش ،کیوں کہ آپ اس سے زیادہ کے ذمہ دار ہیں بھی نہیں۔
پوسٹ – 2019-08-03
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد