پوسٹ – 2019-08-09

فیصلہ/مشکل فیصلہ لینا سیکھئے۔nnدرج ذیل چار تراکیب، مشکل فیصلہ لینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ nn# یہ تصور کیجئے، کہ آپ اس فیصلے کا مشورہ کسی دوست کو دے رہے ہیں۔
اس کی وجہ نہایت سادہ ہے، انسان کے شارٹ ٹرم یعنی مختصر المیعاد، جذبات، اس کی قوت فیصلہ کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں، nجذبات سے آزادی مشکل کام ہے، لیکن یہ ادراک ہونا بھی انتہائی مفید ہوتا ہے کہ جذبات، حساسیت، نزاکت، مٹھاس جیسی،ثانوی چیزیں آپ کے فیصلوں پہ، اثر انداز ہوتی ہیں۔nn# محدود معلومات کی افادیت۔
عام طور پر ہم یہ تصورکرتے ہیں ، کہ زیادہ معلومات ہونے سے ہماری قوت فیصلہ میں اضافہ ہوتا ہے ، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ ہم جب بھی معلومات خاص حد سے زیادہ حاصل کرلیتے ہیں، تو پھر ہم ان معلومات کے درمیان موجود،ممکنات ،خدشات، امکانات اور امیدوں اور نتایج کو زیادہ سوچنے لگتے ،جس سے ہمیں لگتا ہے کہ ہم اپنے فیصلے میں وزن پیدا کر رہے ہیں جبکہ ان سب باتوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوتاnnانگریزی کا ایک مقولہ ہے،nnToo much information, kills intellact.nدیکھ لیں آج ، جس کے پاس تازہ ترین خبر یا غیر متعلق سیاسی کچرا انفارمیشن زیادہ یے، اس کی عقل، ماوف ملے گی۔ خیر یہی غیر متعلق معلومات کا اوور لوڈ ہوتی ہے قوت فیصلہ کی کمی کا سبب۔
کیوں کہ اکثر بہت زیادہ معلومات کا ہونا یقین/ ایمان پہ وار کرتا ہے ، اور یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ، پرمژدہ یقین. فیصلے کی قوت کو نڈھال کر دیتا ہےnn# اپنے گمانوں کا الٹ کیجئے۔nnاکثر اوقات،ہم ، سب ،ماضی کے فیصلوں اور چوائسز کے قیدی ہوتے ہیں، اور پوری زندگی
، یکسانیت زدہ فیصلوں سے بھری ہوتی ہے۔
خود کو چلینج کرنا اور اپنے خدشات کے یکسر الٹ کرنا، اکثر اوقات آپ کو اس قید سے چھٹکارا دلا دیتا ہے۔n- بنیادی طور پر، اپنے گمان/ کے خلاف جا کر،ماضی کی چواسئز یعنی ڈیفالٹ رویے سے دور ہو کر، کمفرٹ زون سے باہر نکل کر،نئے تصورات کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے، نت نئے خیالات اور آئیڈیاز کے تجربے کرنا ہی فیصلے کی قوت کو ممہمیز بخشتا ہے۔nn# ذہنی قلابازی
اپنے تمام گمان یا خدشات کی فہرست بنائیے
اب اس فہرست میں موجود خیالات کا الٹ سوچیں nاور اس کے ممکنہ نتائج کو تحریر کیجیے۔
خود سے سوال کیجیے، کہ آپ ، اس الٹ والی فہرست کو پایہ تکمیل تک کیسے پہنچائیں گے ؟
اس مشق کا نتیجہ، در اصل وہ نقظہ نگاہ یا زاویہ نگاہ ہوگا، جو اب تک آپ کی نظر سے اوجھل تھا۔nnنوٹ: ہر سوال کا جواب ، پتہ نہیں۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.