پوسٹ – 2019-08-11

اعلی ترین درجے کی کامیابی حاصل کرنے کے لیے چند گزارشات ۔nnاگر آپ کی زندگی مستقل طور پر غیر مستقل ہے، نہ کوئی روٹین نہیں، کوئی شیڈیول نہیں، کوئی سسٹم نہیں، کوئی ڈسپلین نہیں۔ تو یقین کیجئے آپ کی ذہنی جسمانی اور جذباتی صلاحیتیں محض سیوریج کے پانی کی طرح ڈرین ہو رہی ہیں۔
تو انہیں ڈرین ہونے سے بچانے کے لئے کسی بھی طرح کی کوئی بھی روٹین اپنا لیں ۔nnروٹین/ ڈسپلن/ نظم و ضبط کی ضرورت کیوں ؟nnیہ آپ کے آگے بڑھنے کی صلاحیتوں ، اور توانائی میں اضافہ کرتی ہے، مومینٹم بڑھاتی ہے۔
زندگی میں نظم و ضبط لانے کی وجہ سے، پیدا ہونے والا ربط، خصوصی طور پر ،اس وقت کام آتا ہے، جب آپ کو کوئی کام کرنے یا کسی فیصلے کے لئے انرجی کی ضرورت محسوس ہو رہی ہو۔
اس وقت، پہلے سے تیار کردہ نظام /شیڈیول، آپ کو اس مخصوص کام کو کرنے یا فیصلے لینے کے صلاحیت کو اجاگر کردیتا ہےnnنظم و ضبط کی پابندی nترجیحات کے تعین میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔n کاموں کو آخری وقت تک تعطل کا شکار کردینے کی قبیح عادت سے نجات دلاتی ہے۔
سستی اور کسلمندی کو دور بھگاتی یے،
مقرر کردہ اہداف کا تعین برقرار رکھتی ہے۔
حتی کہ ذہنی صحت/جسمانی صحت بھی بہتر بناتی ہے۔nnقوت ارادی/ موٹی ویشن پر غیر ضروری انحصار مت کریں۔ nnکبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنی قوت ارادی دی یا پھر موٹیویشن پر انحصار کیے بیٹھے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں یہ لگتا ہے اور یہ لگنے کی بیماری آج کل کی نسل میں ،کچھ زیادہ کامن ہوگئی ، خیر ہمیں کچھوے خرگوش والی کہانی کے خرگوش کی طرح، یہ لگتا ہے کہ، ہم جب چاہیں گے فلاں کام کر لیں گے، کیونکہ ہماری قوت ارادی بہت زیادہ ہے، یہ انحصار جب حد سے زیادہ ہو جائے تمام کاموں کو تعطل کا شکار کرتے چلے جاتے ہیں۔
اگر ہم کسی ڈسپلن کے پابند ہونگے تو ہمارا ،موٹیویشن اور قوت ارادی پر غیرضروری انحصار کم ہوجائے گا۔nnباقی بعد میں – ہاتھ تھک گیا۔ nلمبی چیزیں تحاریر وغیرہ، ہاتھ اور منہ، دونوں تھکا دیتی ہیں nn:'(nشاید عمر کا تقاضا ہےnn3:)

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.