تصور کی آنکھ سے خود کو، کامیاب ہوتا دیکھیے۔nnکچھ دیر کے لیے آنکھیں بند کیجیے ، اپن بائیں ہاتھ میں پکڑیئے، دایاں ہاتھ، اور دونوں ہاتھوں کو سینے (اپنے) پر باندھ لیجیے،
اور خود کو اس صورتحال میں دیکھیں، جہاں آپ سب سے زیادہ اپنی صلاحیتوں کا کا مظاہرہ کرکے کے سٹینڈ آؤٹ کرسکتےہیں, یعنی، چمک سکتے ہیں، ہجوم میں واضح ہو سکتے ہیں۔
اور بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں ۔n اس تصور کی کلیات اور جزئیات کو اپنے اعصاب پہ طاری کر کے، اپنے ذہن میں جامد کر لیجئے
اور اپنی تمام حسیات کو اس تصور پر مرکوز کیجیے۔
مثال کے طور پر اگر آپ کو لگتا ہے ،کہ آپ کسی پہاڑی علاقے میں اپنا ،ذاتی ریسٹورنٹ کھول کر, اپنی انتظامی صلاحیتوں کو بہترین طریقے سے استعمال کرسکتے ہیں تو ،
ایک ںار پھر
آنکھیں بند کیجیے ، اپنے بائیں ہاتھ میں پکڑیئے، دایاں ہاتھ، اور دونوں ہاتھوں کو سینے (اپنے) پر باندھ لیجیے۔nnاس تصور میں جائیں، اس علاقے کی تفصیل، اس کے مناظر کا تصور ،خود کو اس جگہ پہ ، پورے کپڑوں ،ممم میرا مطلب ہے پورے وجود کے ساتھ، محسوس کیجئے، وہاں کی ٹھنڈی ہوا ،میں اپنا تصور سہلائے، اپنے من کو تھامے، خود کو شانت کیجیے، وہاں کی ہوا کو اپنے چہرے پے لگتا محسوس کیجیے، وہاں کی خوشبو کو اپنے مساموں سے سونگھئے، ،اور جب فارغ ہوجائیں، اس تصور سے، تو پھر اس پوری تصویر کو، ان تمام احساسات کو دماغ میں منجمد کر کے، اپنے ہاتھ دھو لیں، ڈپریشن سے۔
پوسٹ – 2019-08-11
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد