پوسٹ – 2019-08-18

بہادر آباد کے بہادر۔nnچوری کرتا ہے ؟
اس نے ہاتھ میں پکڑا ہوا بلا گھما کر بچے کےسر پر دے مارا، کھوپڑی ،پہلے ہی ٹھڈے کھا کھا کر تقریبا کرچی کرچی ہو چکی تھی، nبلے کی ضرب نے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے، فیصلہ کن ضرب لگائی ، اور پھچاک کی آواز سے مغز کے سفید سفید ٹکڑے، بکھر گئے، کمسن چور نے ایک ہاتھ nالوادعی انداز میں اپنی سیاہ شرٹ پر رکھا ۔
جس پر لکھا تھا
اپنا ٹائم آئے گا nاور ایک جانکاہ ہچکی لے کر برہان وانی بن گیا ۔
یہ دیکھ کر nبہادر آباد کے اس بہادر بلے بردار نے اطمینان کا سانس لیا کہ چلو ایک ، چور کو تو فتح کیا، اور گھر آ کر ہاتھ دھوئے، کافی خون جو لگا ہواتھا۔
پھر بلے کو صاف کر کے چھپا دیا۔
اوہ نیٹ چل گیا
اس نے خود سے کہا
اور موبائل اٹھا کر nکشمیریوں پر ہوتے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے لگا۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.