پوسٹ – 2019-08-18

یوفون، اج سے تقریبا نو یا دس سال قبل، nپانچ سو ایس ایم ایس روزانہ دیا کرتا تھا nجس کی قیمت پانچ یا سات روپے روزانہ تھی
چھ سو پانچ یا پانچ سو چھ پہ سبسکرائب لکھ کر بھیجا جاتا تھاnnاس پر وہ سارے کام کیے جاتے تھےجو آج واٹس ایپ پہ ہوتے ہیں
پر فرق یہ تھا ، کہ اس وقت ایس ایم ایس مکانے کی جلدی ہوتی تھی کہ پانچ چھ روپے ڈیلی لگ رہے ہیں، کسی طرح زیادہ سے زیادہ ، لوگوں کو گڈ مارننگ، گڈ نائٹ شعر، کوٹ، چھوٹے موٹے لطائف، سینڈ کر کے پیسے حلال کیے جائیں۔nnاور ایس ایم ایس بھی کتنے کریکٹر کا ہے ؟
ایک سو ساٹھ شاید ؟nnخیر اپن کو تو قسمت نے اس وقت نا اچھا فون دی اور نہ ہی سچی محبت، سو ہلکے پھلکے کمین پنے سے کام چلا لیا۔n اور پہلا ڈھنگ کا سمارٹ فون غالبا آج سے چھ۔ سات سال قبل خریدا تھا، نیٹ اس وقت بھی اتنا خاص اچھا اور سستا نہیں تھا nاور اتنے میسجز آپشن بھی کہاں تھے، واٹس ایپ ، میسنجر یہ کہانیاں بھی تو اتنی زیادہ نئی نہیں۔۔nnبہرحال جو بھی تھا اچھا ہی رہا، فائدہ ہی ہوگیا نائس نائس والی کاروائی ایس ایم ایس پہ ہہ ڈال پی
موقع نہیں ملا ورنہ کہاں کی شرافت۔ ہونہہnnاب موقع ہے، ٹیکنالوجی ہے، لوگ ہیں، بھیڑ ہے سوشل میڈیا ہے، لیکن اب کیا فائدہ ، اب کھڑا ہی نہیں ہوتا میں سوشل رش میں۔
سانس پھولنے لگتی ہے۔
اتنے آپشن دیکھ کر۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.