پوسٹ – 2019-08-29

جب سو کر اٹھیں، تو سوشل میڈیا/ ای میل کم از کم ایک گھنٹہ، اور زیادہ سے زیادہ ، تین گھنٹے بعد چیک کیجیے۔
جو لوگ آنکھ کھولتے ہی انٹرنیٹ / سوشل میڈیا میں غوطہ لگادیتے ہیں،وہ آنے والے پورے دن کے لیے، خود کو ،ایک ردعمل کی کیفیت میں ڈال لیتے ہیں، یعنی اب آپ کا پورا دن ،آپ کی اپنی ترجیحات کے بجائے، دوسروں کے ایجنڈے پر گزرے گا۔
کوشش کیجیے،
صبح کے آغاز میں چند گھنٹے درج ذیل کاموں میں لگائیں۔
عبادت
کم از کم پانچ دس منٹ تک لکھنا لکھانا
ورزش کے دوران ،پاڈ کاسٹ یا آڈیو کتابیں سننا
اور ٹھنڈے پانی سے غسل۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.