پوسٹ – 2019-08-29

پوسٹ – 5nnصحت مند،خوش باش اور کامیاب افراد کی طرح جینے کے لیے nnدن میں کم از کم، ایک گھنٹہ ، خود کو ہر طرح کا آرام دیں اور کام سے مکمل آزاد کردیں، احمق افراد ، ہر لمحہ محنت کرتے ہیں، nیہ ایسا ہی ہے جیسے ہیلتھ کلب میں ، مستقل ایکسر سائز کئے جانا۔nnجو لوگ واقعی اس قابل ہوں،یعنی آپ نے بغیر کسی بڑی بات یا ان کسی قصور کے انہیں، مس ٹریٹ/برا سلوک کیا ہو، ان سے معذرت کیجیے۔ اور دل سے کیجئے۔nnآپ جن افراد سے متاثر ہیں ، ان میں سے ، کم از کم، پانچ سے دوستی کیجئے۔آپ کی ذہانت یا شعور، آپ کے قریبی حلقہ احباب میں موجود، پانچ افراد کی ذہانت کے مجموعے کا ،اوسط ہوتا ہے، اب یہ آپ کی نظر انتخاب ہے کہ ،آپ کا سوشل سرکل کیسا ہے، اور یہ پانچ افراد ،شعور کی کس نہج پہ ہیںnnاپنی کمائی کا دس فیصد جمع کرلیجئے،آمدنی سے کم خرچ کیجیے، آپ معاشی فکرون سے آزاد ہوجائیں گے۔ nnاپنی کمائی کا دس فیصد، مستحق افراد کو دے دیجئے ، یہ ایک طرح سے ، مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔nnبارہ سے بیس گلاس پانی روزانہ پیجیے، موٹاپا کم، صحت مند سکن، بہتر ذہنی صلاحتیوں کے لیے سادہ سا نسخہnnکرائے کے بجائے، چھوٹی سی سہی، پر اپنی جگہ خریدئے
کرائے کا مطلب، آپ خرچ کرنے کے لیے جی رہے ہیں۔n
کہتے ہیں کہ
دوسروں کے لیے، ‘سب کچھ ‘ بننے کی چاہ / کوشش کرنے والا،اپنے لیے، ‘کچھ بھی نہیں’ بن جاتا ہے۔
خود کو باور کروائیں، کہ ، آپ کے لیے اصل خوشی، دولت اور اطمینان، کیا چیز ہے۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.