پوسٹ – 2019-09-05

عادات بدلیے، زندگی بدلے گی۔nnعادات، کامیابی کی گارنٹی نہیں دیتیں ، لیکن یہ زندگی بدل دیتی ہیں، یہ کامیاب نہیں کرتیں، لیکن اس راستے پر ڈالتی ضرور ہیں۔nnفیصلہ کیجئے، کون سی عادت اہم اور ترجیح ہونی چاہئے۔nnایک وقت میں ایک عادت پہ فوکس کیجئے۔nnبہت چھوٹے چھوٹے قدم اٹھانا سیکھئے، مثلا، جوگنگ کرنا چاہتے ہیں، تو واک سے شروع کیجئے، کتاب لکھنا چاہتے ہیں، تو روز ایک جملہ لکھئے۔ دو کتاںیں پڑھنا چاہتے ہیں، ایک صحفہ روزانہ پڑھیں۔nnٹالسٹائی کہتا ہے،سب دنیا کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، لیکن خود کو نہیں۔nnعادات کی چیک لسٹ بنا لیں، ایک دن آپ حیران ہوں گے کہ آہستہ آہستہ۔وہ لسٹ کب ختم ہوگئی، اور زندگی کتنی بہتر ہوگئی۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.