پوسٹ – 2019-09-06

اپنے جذبات پہ قواعد و ضوابط کیسےلاگو کریں ؟nnپانچواں اصول nnموج مستی کے لیے رستے تلاش کیجئےnnاس منفی معاشرے میں ،جب روٹی کے لالے پڑے ہوں ،یہ بات کرنامحض، پیٹ بھرے کی بڑ لگتی ہے
لیکن ہر۔وقت منفیت پھیلانا، ہر وقت روتے رہنا ،ہر وقت گلے شکوے کرنا، ہر کسی پہ الزام تراشی کرنا، ہر کسی سے شکوہ کناں ہو کر اس کی چغلی ، دوسرے سے کرنا ۔
اس سب سے بھی، آپ اپنی لائف یا شخصیت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا رہے۔n تو بہتر یہ ہے کہ، بجائے اپنے دماغ کو منفیت کی طرف لگانے کے، کچھ ایسے رستے تلاش کیے جائیں، جس میں موج مستی بھری ہو۔
یہ مستی کسی بھی ٹائپ کی ہو سکتی ہے۔nnباغبانی ایک مستی ہے
لکھنا بھی ایک مستی ہے
اچھی کتابیں پڑھنا nاچھے ٹی وی شوز یا فلمیں یہ بھی ایک مستی ہے۔
اپنے سے لوگوں میں بیٹھنا ،خاص طور پر اگر وہ آپ کو سمجھتے ہو یہ بھی ایک مستی ہے
کلام کا فن آنا ، اور ایسے لوگوں کو ڈھونڈا جن سے ہم کلام ہونے کا لطف آتا ہو یہ بھی ایک موج مستی ہے۔
دوسری زبانیں سیکھنا یہ بھی ایک مستی ہے۔
ہو سکتا ہے کسی کے ذہن میں یہ پڑھ کر، ایک چوّل لاجک وجے کہ ،گھر میں نہیں دانے ، خالہ گئی بھانے،n یعنی کھانے کو روٹی نہیں اور یہ مذکورہ بالا چیزوں کی نصیحتیں کر رہا ہےتو ، ب چ یہ پوسٹ نیٹ پر ہی پڑھ رہے ہو نا ؟
کھانے کو پیٹ میں روٹی تو تمہارے اس وقت بھی نہیں ہوتی جب فیس بک پیکج لگا کر سیاسی مذہبی اور بے تو کی بحث کر رہے ہو تے ہو ۔
ایک وقت کا کھانا کھاؤ نہ کھاؤ لیکن انٹرنیٹ بیلنس تمہارا چلنا چاہیے یہ سب چیزیں انٹرنیٹ سے سیکھو کرو
اب شاید کوئی منفی ذہن یہ سوچے گا کہ باغبانی کیسے سیکھی جائے، تو کیا مختلف پودوں کی معلومات نیٹ سے نہیں مل۔سکتی ؟ اور کیا میں صرف ،باغبانی ہی کہہ رہا ہوں ؟
خیر جسے تنقید کرنی ہو، وہ کچھ نہ کچھ کہہ ہی دے گا
کہتا رہے، میرے من سے ،اس کے لیے تمسخر ہی چھوٹے گا۔nnاب ساری مستی لسٹ کیا بتاؤں خود بھی کچھ ڈھونڈ لو nمیرے لیے تو بس ایک ہی بہت مستی، ہےn وہ عورت ،جو کھلکھلا۔کر ہنستی ہے۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.