اپنے جذبات پہ قواعد و ضوابط کیسےلاگو کریں ؟nnساتواں اصولnnتکلیف دہ کیفیات کا سامنا کیجیے، اور انہیں جھٹک دیجیے۔nnدلچسپ بات یہ ہے کہ، ہم اکثر اپنے دکھ ،درد، جذبات و احساسات اور کیفیات سے سے بھاگتے رہتے ہیں یا دنیا کے سامنے ، سیاپے ڈالتے رہتےہیں ،معاشرے میں خود ترسی کا مظہر بنے رہتے ہیں لیکن خود ان کیفیات کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں ۔n سچ تو یہ ہے کہ کسی بھی منفی جذبے یا کیفیت کو نظرانداز کرنا ،اسے بڑھاوا دیتا ہے۔
منفی احساسات کو جھٹکنے کرنے کا صرف ایک راستہ ہے nاور وہ ہے حقیقت پسندی سے ان کا سامنا کرنا۔
جواب یہ سوچ لیتے ہیں ہیں کہ فلاں صورتحال کا خاتمہ ہوچکا ہے فلاں تعلق ختم ہو چکا ہے،فلاں شخص جا چکا ہے، فلاں موقع نکل چکا ہے وغیرہ، وغیرہ،
یہ ادراک جذبات پہ قابو پانے کا مشکل ترین طریقہ ہے
لیکن بات یہ ہے کہ طریقہ یہی ہے کہ، آپ کو اپنی تکلیف ،اپنی منفی کیفیات، احساسات ،کا سامنا کئے بغیر ان سے چھٹکارا نہیں مل سکتا ۔n آپ کوشش کیجیے یے ان حقیقتوں کے ادراک کی، جو آپ کو تکلیف دیتی ہے اور پھر دیکھیں کہ ان کا سامنا کرنے کی ہمت اور طاقت کیسے بڑھتی چلی جاتی ہے ۔ جب اب یہ کر گزریں۔ تو آپ دیکھیں گے کہ انہیں اپنی زندگی سے جھٹکنا آسان ہوتا چلا جائے گا۔ ورنہ پھر خود ترسی کا شکاد ہو کر، رونےدھونے میں ہی لگے رہیں اور اطراف کے لوگوں اور تعلق کو بھی زہر آلود بنا کر، زندگی ناسور کر لیں۔
فیصلہ آپکا۔
پوسٹ – 2019-09-07
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد