پوسٹ – 2019-09-07

اپنے جذبات پہ قواعد و ضوابط کیسےلاگو کریں ؟nnنواں اصول nnبہتر سے بہتر تلاشئیے، لیکن تکمیل یعنی پرفیکشنزم سے بچیں۔nnہر کام یا معاملے میں، تکمیل یعنی پرفیکشن کی تلاش ،پیداواری صلاحیت ، بڑھوتری یا بہتری کے لیےنہیں ہوتی۔ nبلکہ ایسا شخص، ڈر کا شکار ہوتا ہے، تنقید سے نظریں چرانے کے لیے اس عمل کا حصہ بنتا ہے، منفی بات سہنے کی ہمت نہیں ہوتی، مخالف موقف سننے کی صلاحیت سے عاری ہوتا ہے۔
یہ ڈر ،یہ خوف، کہ اس کے کام یا فیصلوں پہ تنقید نہ ہوجائے، اسے ان سیکیور کردیتا ہے، نتیجہ ،اس کا پرفیکشن کی طرف مائل ہونا
یہ بھی صحیح کرلوں
وہ بھی صحیح کرلوں
یہ بھی اچھا ہوجائے
وہ بھی اچھا ہوجائے
اکثر ایسی ذہنی کیفیات یا سوچوں کی جڑ میں، آپ کو محض، خوف اور غیر یقین سوچوں کی سرسراہٹ ہی ملے گیnnاس کا حل سیدھا سا ہےn آپ بجائے پرفیکشن کے ، بہترین،اعلی سے اعلی یعنی ایکسیلینس کی طرف جائیں۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.