مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی ؟n———–n؟یہ ڈبل روٹی کتنے کی ہے nnپینتیس کی، لیکن یار چیک کر کے لے کر جانا ،فریش نہیں یے یہ تین چار دن پرانی پڑی ہوئی ہے nnکیوں ؟ فریش کہاں گئیں ؟ nnابے بھائی، ،سات محرم سے اب تک گاڑی نہیں آئی، نیا سٹاک دینے، یہ پرانی پڑی ہوئی ہےnnتو کب تک آئے گی گاڑی ؟nnگیارہ سے پہلے تو نہیں آتی، دیکھ نہیں رہے، ادھر ادھر کیسا کرفیو والا ماحول ہے۔nnہمم
اگلی صبح ، وہ ناشتے کیا کرے سوچ رہا تھا کہ nدروازہ بجاnnیار حلیم کھاو گے ؟ نیاز کی ہے ثواب ملے گا ساری رات لڑکوں نے بڑی عقیدت سے تیار کی ہے
اگلے دن اس کے سامنے لال دانتوں اور ملگجے سیاہ کپڑے والا ایک، موسمی تقدیس زدہ کھڑا تھاnnوہ اپنے خالی کچن اورویران برتنوں کو دیکھےگیا۔nnہاں یار دو زرا دو تھیلیاں ، ہم بھی تو دیکھیں
خالی پیٹ سے صدا آئی nnگلی میں لگا ڈیک، دھیمے سروں میں
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
کیا محمد کا پیارا نہیں ہوں۔nnبجا رہا تھا۔
پوسٹ – 2019-09-09
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد