پوسٹ – 2019-09-13

خنازیر فطرت پاکستانی بے غیرتnnاگر ہسپتال والی ویڈیو سے مزے لے لیے ہوں تو ایک مرتبہ اس زاویے سے بھی سوچیں کہ سی سی ٹی وی سے ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والے نے ایک انتہائی گھٹیا حرکت کی ہے۔
ہسپتال میں ہر قسم کا مریض ہوتا ہے۔ بعض اوقات مریض کو کپڑے بھی کوئی اور پہناتا ہے۔ مریض کے ساتھ کے لوگ اس کمرے میں کسی بھی حالت میں ہو سکتے ہیں تو کیا ہسپتال والے ویڈیوز وائرل کرنا شروع کردیں گے؟ nnیہ تو یقینی امر ہے کہ ہسپتال میں مریض کے پاس آنے والی اس کی اہلیہ ہی ہوگی کیونکہ بازاری عورتیں اور گرل فرینڈ نامی آوارہ لڑکیاں تو کسی کے لیے ہسپتال جانے سے رہیں۔ nnمیں مانتا ہوں کہ ہسپتال ایک طرح سے پبلک پلیس ہے اسے گھریلو معاملات کے لئے استعمال کرنا حد درجہ بیوقوفی ہے لیکن آپ کو بھی یہ بات ماننی پڑے گی کہ ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے انتہائی غیر ذمہ داری کا برتاو کیا گیا ہے۔n nبلکہ محض اپنی نفسانی تسکین کے لیے ایک عام بندے کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنا ایسی حالت میں کہ سبجیکٹ کا چہرہ بھی مکمل واضح ہے۔ یہ نہ صرف اخلاقی طور پر بری حرکت ہے بلکہ قانونی طور پر ایک گھناونا جرم ہے۔nnتفریح کرنے کے بجائے اس سلسلے کی روک تھام بابت غور و فکر کیجئیے کہ یہ کسی سینما ہال کی نہیں بلکہ ایک ہسپتال وارڈ کی ویڈیو ہے۔nn#ءلی

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.