پوسٹ – 2019-10-09

بہتر عادات کیسے اپنائیں ؟ nnچوتھا اور آخری اصولnnہر بار، خود کو کٹہرے میں کھڑا کرنے سے گریز کریں۔nnاس اصول کا ہرگز مقصد، دوسروں پہ بےجا الزام تراشی کو فروغ دینا نہیں۔ لیکن nجتنا مشکل چیلنج ہوگا، اتنا ہی زیادہ چانس اسے ترک کرنے کا ہوگا۔
ایک وقت آتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ ان پٹ دے کر بھی ،
اگر ناکام ہوتے جا رہے ہوں تو ایک سوچ فطری طور پر ذہن میں آتی ہے اور وہ یہ کہ شاید میں اس کام کے لیے بنا ہی نہیں ۔
شاید میں یہ کام کر سکتا ہی نہیں۔
یا ، شاید ، میرے سے ہی کوئی غلطی ہوئی ہو گی ،
ہر کام میں ، خود کو مورد الزام ٹھہرانا۔۔n ایسا کیوں ہوتا ہے ؟
ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آپ اپنی سخت کوششوں پر نظر کرنے کے بجائے نتیجے کو دیکھتے ہوئے ۔
خود کی عدالت میں، خود کو مجرم ٹھہرا کر ،خود ہی جج بن کر خود ہی فیصلہ دے کر، مایوسی کے تختہ دار پرخود ہی ، جلاد بن کر، خود کو ہی لٹکا دیتے ہیں ۔nnایسا نہ کیجئےnnکیونکہ سخت مشقت اور کوشش کے باوجودد کسی بھی وجہ سے آنے والی ناکامی پہ،n اگر آپ کے اندر کی آواز، آپ کے لئے ہی، سخت اور انتہائی ججمنٹل ہوگی ، تو وہ ،n ناکامی کو بڑھاوا دے گیnnجبکہ کہ خود پہ پہ ہمدردی، شفقت، اور نرمی میں کرنے سے سے انسان کے اندر ، مزاحمت کی قوت مزید بڑھتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ، خود پر جائز اور مناسب حد تک لچک رکھنے سے ترقی کے منازل طے کرنے کا زیادہ چانس ہوتا ہےnn لچک یا نرمی، ایسے افراد کے لیے۔ آسان نہیں ہوتی جو، مستقل کچھ نہ کچھ کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں
خود کو شک کا فائدہ دینا، کہ فلاں کام میں، میں نے تو پورا ان پٹ دیا، لیکن
لیکن شاید ،کسی اور وجہ سے،
یہ کام اس طرح نہیں ہو پایا ،جس طرح میں کرنا چاہ رہا تھا یا چاہ رہی تھی ۔
اچھا اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ آپ، بار بار اپنی غلطیوں سے بری الذمہ ہو کر ، دوسروں پہ الزام تراشی شروع کردیں دی یا پھر ڈسپلین سے ہی عاری ہو جائیں۔
بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان تھک محنت اور کوشش کے باوجود اگر ،نتائج آپ کی امیدوں کے مطابق نہیں تو آپ ، ڈسپلین کو لے کر خود پر چڑھائی کرنے اور خود احتسابی اور جج بن کر اپنی ذات پر سختی کرنے کے بجائے، اپنے ساتھ ذرا نرمی کا مظاہرہ کیجئے اور دوسرے عوامل پر بھی غور کیجئے ،جن کی وجہ سے آپ کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، یہ ہرگز ہرگز بلیم گیم کر نا نہیں ہے بلکہ یہ اپنے آپ کو اگلے مقابلے کے لئے تیار کرنے کی نسبتا بہتر حکمت عملی ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.