پوسٹ – 2016-11-23

once upon a time in villageتیز میٹھی اور ہلکی پتی والی چائے
فیصل آباد سے پچاس منٹ کی دوری پر ایک چھوٹا سا گاوں ، رات گیارہ بجے کا وقت، گاوں کی سنسان گلیاں ، لیکن ایسا سکون ، کہ آئی فون ، سیم سنگ اور ایچ ٹی سی ساتھ ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈالے گھوم رہے تھے ۔۔ سخت سردی ، شادی والا گھر ، گاوں کے اصلی تے وڈے چودھری ،بڑے پتیلے میں پکتی ہوئی اصلی دودھ [گائے کا] کی بنی ہوئی تیز میٹھی اور ہلکی پتی والی چائے ، نواز شریف اور عمران خان کے سپورٹرز کی نوک جھونک ۔۔ کیپسٹن کی سگریٹ ، جو دیسی تمباکو بھرے حقے کے سامنے بکواس ۔۔ تقریبا چار نسلوں کے بیچ میں ہم کراچی والے شہری ۔۔یہ ماحول واقعی فلیٹ میں رہنے والوں کو کم ہی نصیب ہوا ہے ۔۔ ہمیں بھی یہ ماحول کچھ دس سال بعد ملا۔۔ یعنی ، اچھے خاصے لفنٹر کزنز کا ساتھ ۔۔ گاوں کی ہر چھوری پر کو چوری کرنے کے ارادے باندھے گاوں کے چوہدری ، اور مہمان کے طور پر ہماری بھی سیٹنگز کروانے کی آفر۔۔ اب شاید یہ ماحول اگلی سردیوں کے بھی بعد ملے ۔۔ اور ہاں تاروں بھرا آسمان ۔۔ جو آپ کو شہر کے ماحو ل میں نصیب نہیں ہو سکتا۔۔ لکھنے کو اور بھی بہت کچھ ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ لوگ پنجاب سے ویسے ہی بہت تپتےہیں اور ہمیں کراچی سے بہت محبت ہے ۔۔حرام خوری اور نمک حرامی ہمارے خون میں نہیں ورنہ مئیر بننا کون سا مشکل تھا
وہ کیا ہے کہ ۔۔
کی محبت تو سیاست کا چلن چھوڑ دیا
ہم اگر عشق نہ کرتے تو حکومت کرتے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.