” تمھاری کوئی چھوٹی بہن ہے “nسلیم نے سلمی سے پوچھا ۔n” ہاں کیوں ؟ ” سلمی پلکیں جھپکانے لگی وہ دونوں اس وقت ڈالمن کے فوڈ کورٹ میں بیٹھے تھے ۔۔”nn”کچھ نہیں کون سی کلاس میں پڑھتی ہے ۔”nn”انٹر میں۔۔ تم اس کے بارے میں کیوں پوچھ رہے ہو”۔ سلمی فرینچ فرائز میں الجھ گئی ۔۔”nn”نہیں بس میں جاننا چاہ رہا تھا کہ کیا میں اس کو ٹیوشن پڑھا دوں “nn”شادی کے بعد پڑھا لینا ” ۔۔ اس وقت تو اس کو ضرورت نہیں ۔۔ nn”نہیں میں شادی کے بعد اسے پڑھنے کی اجازت نہیں دوں گا”nn” کیا مطلب ہے تمھارا تمھارا اس سے کیا لینا دینا ۔۔” سلمی چپس کچپ میں مسلنے لگی ۔۔nnسلیم کے چہرے پر شرارتی نہیں شکاری مسکراہٹ تھی ۔۔ nn”لینا اور دینا تو ابھی مناسب نہیں لیکن یہ انگوٹھی اس کو میری طرف سے پہنا دینا اور کہنا کہ وہ میری ہے “nnیہ کیا کہہ رہے ہو تم سلیم ؟nnمیں ٹھیک کہہ رہا ہوں ۔۔ تم جاب چھوڑو گی نہیں ۔۔ا سے میں کرنے نہیں دوں گا ۔۔ تو بہتر ہے یہ قصہ شروع ہونے سے پہلے ختم کردیں ۔nnنوٹ : شاہ رخ خان کے فینز کی امیدوں پر تھوک پھر جانے کی معذرت۔۔ بالکل نہیں

اترك رد