پوسٹ – 2019-10-22

کسی بھی ناول یا کہانی کے پلاٹ سے متعلق دس آئیڈیازnnکوئی پر اسرار شخصیت یا مخلوق ،ملک ،سیارہ یا اس کائنات کو تباہ کرنا چاہتی ہے، اور اسے روکنا ناگزیر ہو چکا ہے۔nnہیروئن/ہیرو کے چاہنے والے کو انتہائی احیرت انگیز طریقے سے سے غائب کردیا گیا ہے یا وہ خود غائب ہوگیاnnکہانی کا مرکزی کردار، جسے پسند کرتا ہے یا اس کی ٹیم کا کوئی ممبر اغوا ہو گیا ہے اور اسے چھڑانے کے لیے تگ و دو کرنی ہےnnکہانی کا ہیرو یا ہیروین کے کسی عزیز کو قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن وہ نہیں جانتے کہ، اس سازش کے پیچھے کون ہے، اور اس کا مقصد کیا ہےnnکہانی کا ہیرو یا ہیروئن کے ،عزیز کو قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وہ ممکنہ وجوہات سے واقف بھی ہیں اور
یہ بھی جانتے ہیں کہ مبینہ حملہ آور کسی راز کسی پرانے انتقام کی وجہ سے ان کی جان کے درپے ہےnn.ایک سیرئیل کلر جو کہ آزاد گھوم رہا ہے اور لوگوں کو قتل کرتا پھر رہا ہے، وہ کوئی مشین بھی ہو سکتی اور کوئ خوفناک بلا بھی۔nnآپ کے کسی دوست یا کسی فیملی میمبر کو ایسا برین واش کیا گیا ہے کہ وہ عام آدمی سے قاتل بن گئےnnہیروئن یا کسی اور گروپ کو، کسی جیل سے فرار چاہیے تھا کہ آزادی پاسکے، ان کی ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کو کہا نی بنایا جاسکتا ہےnnکہانی کے مرکزی کردار ،سے متعلق کسی عزیز رشتے دار قتل، اس مرکزی کردار کو کسی بیرون ملک کی طرف لے جاتا ہے ،جہاں تفتیش کے دوران اس کا پالا خطرناک انڈر ورلڈ یا مافیا سے پڑتا ہےnnکسی بلڈنگ، بینک یا رہائشی جگہ پر بہت سے لوگوں کو کو ہاسٹیج بنا دیا گیا ہے اور پولیسی دوسری تفتیشی ادارے نے چھڑانے کی کوشش میں ہیں

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.