پوسٹ – 2019-11-11

مڈ لائف کرائسس – ادھیڑ عمر کی ادھیڑ بن nnچند وجوہات ۔nnمڈلائف کرائسس کی وجہ کیا ہوتی ہے ؟
سب سے پہلی بات ، قدرتی ہوتا ہے ، عمر کے اس مرحلے میں سب نے داخل ہونا ہے تو ظاہر ایک لحاظ سے یہ فطری ہے ۔
اس کے علاوہ ۔
زندگی میں آنے والی کوئی بہت نقصان دہ تبدیلی nعظیم جذباتی صدمہ ۔
کسی بہت اپنے کا کسی بھی طرح بچھڑ جانا ۔
یہ بات ٹھیک ہے کہ ایسے جذباتی /مالی/روحانی نقصانات کا توڑ ، ناممکنات کی حد تک مشکل ہے ۔
لیکن یہ عمر کے کسی بھی حصے میں ہو سکتے ہیں ، پرابلم تب ہوتی ہے ، جب یہ ایشوز، آپ کے ساتھ ، مڈ لائف ایج میں داخل ہوتے ہیں ، تو پھر انسان ، مڈ لائف کرائسس کے ساتھ اس کو مکس کر کے ، مزید پیچیدہ کرلیتا ہے ۔
یہ منتقلی ، ایک مخصوص عمر سے دوسری مخصوص عمر یا مرحلے میں ، بہت حیران کن اور اعصاب شکن محسوس ہونے لگتی ہے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.