پوسٹ – 2019-11-15

#4nnعلم/معلومات/تعلیم/،شاہدے کی کمی کو لے کر ، احساس کمتری کا شکار ہونا۔nnکچھ افراد، کا خیال/عقیدہ یہ ہوتا ہے کہ ، وہ شاید ، تعلیم حاصل کرنے کے معاملے میں ، بہت زیادہ خوش قسمت واقع نہیں ہوئے۔
اگر ایسے افراد ، تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے اور یہ جانتے ہیں کہ اچھی تعلیم ، معاشرے میں ارتقاء کے لیے بے حد ضروری ہے ۔
تو ممکنہ طورپر ، وہ احساس کمتری کا شکار ہو سکتے ہیں ، اپنے سے زیادہ تعلیم یافتہ افراد کو لے کر۔
اوراس کے نتیجے میں ، وہ ، ان افراد سے ، بے جا مخالفت، تنقید ، اور بحث مباحثہ ، شروع کردیتے ہیں ۔ nجبکہ ان کے لیے نہ مباحثے کا موضوع اہم ہوتا ہے ،نہ سامنے والے کے دلائل ، نہ اس کی موضوع پر گرپ۔
اہم ہوتی ہے بس ان کی اپنی انا، ان کا اپنا احساس کمتری کو کور کرنا
جو وہ یہ باور کروا کر کرتے ہیں کہ ، تمھاری زیادہ تعلیم /علم/نالج/مشاہدے نے ، تمھیں ، ہم سے زیادہ بہتر نہیں بنایا ، ہم برابر ہیں ، بلکہ ، میں تم سے زیادہ اچھا ہوں ، کیوں کہ ، تم گرپ کر کے ، پڑھ لکھ کر ، مشاہدے سے ، نالج سے بات کررہے ہو ، اور میں بظاہر ، بغیر کسی مستند تعلیم کے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.