#12nnمخالفت کی نیت سے مناظرہ بازی ایک بیماری ہے اور ایسے ذہنی بیماروں کا علاج ، شرافت ہرگز نہیں nnپھر ان کا علاج کیا ہے ؟nnمختصر یہ کہ ، اپنا اشتعال یا ری ایکشن ، ان پر ظاہر نہ کریںnnیہ ہوگیا اس پوسٹ کا لب لباب
اب اگر اختصار سوار نہیں تو تفصیل پڑھ لیںnnتفصیل یہ ہے کہ ، ان کمینوں کو جواب ضرور دیں پر ا س س پہلے nn ، ان کی سوچ کے پیٹرن کو سمجھیں
مثلا۔
ان کے ذہنی عارضے نے ان کو اس بات پر مجبور کررکھا ہوتا ہے کہ nیہ سامنے والے کو اشتعال دلائیں ، ری ایکشن لیں ۔ پھر اسے انجوائے کریں۔
اور یہ اکثر ، اوقات ، آپ کے دوستوں ، عوامی مقامات، محافل یا سوشل میڈیا پر ، پبلک تحاریر پر یہ کام کرتے نظر آتے ہیں ۔
ان کی سوچ کا زاویہ یہ ہوتا ہے کہ ،دیکھو ، ہم کسی کو بھی کبھی بھی کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔
اور دیکھو، ہمارے فلاں بات کہنے سے ، بندہ اپ سیٹ ہوگیا ، غصے میں آگیا۔اور جذباتی ہوگیا۔
اچھا، یہ بھی سوچ لیں ، کہ ایسا ہرگز نہیں ہے کہ ان کی باتوں سے آپ کو اشتعال نہیں آئے گا ، جو یہ کہے کہ مجھے غصہ نہیں آتا، یا میں مشتعل نہہیں ہوتا، وہ یا تو جھوٹا ہے ،یا اپنی ذات کو لے کر دھوکے کا شکار ہے ، یا اسے شرم /بزدلی نے گھیرا ہواہے اپنی کمزوری کا اعتراف کرنے سے ۔
ہاں یہ سمجھ لیں ، کہ آپ کو ایسے مخالفت باز لوگوں کی حرکات سے غصہ یا ری ایکشن ضرور چڑھے گا۔
بس کرنا آپ نے یہ ہے کہ انہیں باور نہیں کروانا کہ ، ان کی کمین حرکت نے آپ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔
کوشش کیجئے ، پرسکون رہنے کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر یہ بات انہیں پتا بھی ہوگی کہ آپ کو غصہ آگیاہے کہ لیکن آپ ظاہر نہیں کر رہے ، اور پرسکون ہی ہیں ۔یعنی شو کر رہے ہیں ، تب ان کو زیادہ آگ لگے گی ، ظاہر ہے ، ان کی کوشش یہ تو نہیں ہے نا کہ آپ کا خفیہ غصہ ریڈ کرلیں ، ان کی کوشش یہ ہے کہ آپ سے اظہار کروائیں ، اور اس میں ناکامی ہوتی ہے تو یہ زیادہ مچلتےہیں
تو پہلا ، اصول تو یہ ، کہ ان کو ریسپانڈ نہ کریں ، یا پرسکون ریسپانڈ کریں
پوسٹ – 2019-11-16
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد