پوسٹ – 2019-11-27

#1nnپہلی قسطnnکامن سینس کی تعریف ۔nnکتابی اور فلسفے کی موٹی موٹی اصطلاحات کا استعمال کرنے کے بجائے ، اگر سادہ ترین زبان میں کہا جائے تو، nکامن سینس/عام عقل سمجھ ،عملی طور پر ، فیصلے لینے /چوائسزیعنی منتخب کرنے کو کہتے ہیں ، وہ بھی روز مرہ کے ، عام معاملات میں ۔ nبنیادی طور پر، بات کوجاننا، سمجھنا، اور اس کے مطابق، قدم اٹھانے کی صلاحیت ، کام سینسس یا سوجھ بوجھ کہلاتی
ہے ۔ اور یہ عام زندگی میں ، عمومی طور پر ، تمام انسانوں میں یکساں ہوتی ہے ۔ nnکامن سینس کی اقسامnnکامن سینس کی ، دو چیدہ چیدہ اقسام ہوتی ہیں ۔nnمناسب سوجھ بوجھ یعنی Good Sense nدانائی یعنی folk wisdom nnاچھی /مناسب سوجھ بوجھ nnیعنی ، چیزیں ، اور معاملات ، جیسے ہوں ، ان کو ویسے ہی دیکھنا ، اور انہیں جیسے حل کیا جانا چاہئے ، ان کو ویسے ہی حل کرنا ، کامن سینس کہلاتا ہے nnدانائی nn ، روایتوں، مشاہدوں، تجربات اور معاملہ فہمی میں گندھے، کچھ ایسے فارمولے ، جن کو، عام معاملات پر رکھ ان سے نتائج حاصل کیے جائیں ،اس قسم کی کامن سینسن کس خاص، واقعے ، فرد، موقعے ، معاملے کے ساتھ مخصوص نہیں ہوتی۔ nیہ دونوں اقسام بہرحا ل ایک دوسرے سے نتھی ضرور ہیں ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.