اتاروں جوتی ؟

کافی سنا سنا سا جملہ ہے نا ؟ ہو سکتا ہے اکثر نو جوانوں کو کسی مینا بازار یا چاند رات کو کسی مہندی اسٹال پر یہ سعادت باجماعت بهی نصیب ہوئی ہو ۔ نہ نہ !!!میرا مقصدکسی کو کوئی اخلاقی یا یوتهه کی زبان میں “پکاٶ” قسم کا لیکچر دینا نہیں ہےء کیوں کہ وہ دن گئے جب بور اور خشک بهاشن سے کوئی بگڑا ہوا لڑکا ٹوپی رکهه کر مسجد چلا جایا کرتا تها .اب تو جو ٹوپی پہناتا ہے وہ سیلز اینڈمارکیٹنگ کے شعبے کا بل گیٹس ہے.جی ہاں !!!یہ تب کی بات ہے جب ہم چند دوست بے روزگار بےروزگار پهرتے تهے (ویسے تو اب بهی سال کے چهہ مہینے یہ ہی روٹین ہوتی ہے خاص طور پر میری تو یہ پروفیشنل خاصیت ہے جب تک سال کےدو مہینے بے روزگار نہ رہوں طبیعت میں وہ ترواہٹ نہیں رہتی ۔ کیا کہا ؟وجہ ؟ پهر کبهی سہی۔ ہاں تو ان دنوں ہمیں ایک خلیفہ ٹائپ کلاس فیلو نے آفر دی “مارکیٹنگ کی جاب کرے گا “ہم سے کہاں ہوتی دلالی سو فورا سے منع فرمادیا اور کہا “بهائی جهوٹ نہیں بولنا آتا وہ بهی پروفیشنلی “خلیفہ طنزیہ انداز میں ہنسا اور بولا” آگ لگا دے ڈگری کو ورنہ سیلز اینڈ مارکیٹنگ کی ڈیمانڈ تو یہی ہے ” اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو وہ موبائل کمپنیز کے اشتہارات دیکهه لے خیر یہ تو ایک چهوٹی سی مثال تهی جس کا مقصد یہ سمجهانا تهاکہ اب ٹوپی ڈرامہ مارکیٹ کی ڈیمانڈ بن چکا ہےبات چلی تهی جوتی سے اور پہنچ گئی ٹوپی تک اب آ پ یہ تو مانو گے نا کہ اگر بهرے بازار میں کسی لڑکی ،آپا باجی، خالہ، یا آنٹی کو جذبہ خیر سگالی کے تحت چهیڑ دیا جائے تو جو لوگ آس پاس خود بهی چانس مارنے کے ليے کهڑے ہوتے ہیں وہ بهی ان مبینہ متاثرہ خواتین کےبهائی بن جاتے ہیں ہیں آب آپ کیا کہتے ہیں کیا ان مردان مومنین پر ایک دم سے کسی آسمانی اور نورانی ہدایت کا نزول ہوتا ہے؟ جو وہ لوگ ایک دم سے unpaid سیکورٹی گارڈز کا روپ دهار لیتے ہیں ؟نہیں جی بلکہ یہ صرف اس کلمے کا کمال ہوتا ہے “اتاروں جوتی “جس طرح جب چور کو پکڑے جانے کا ڈر ہو تو وہ بهی ہجوم کے ساتھ پکڑو پکڑو کی پکار لگاتا اپنا راستہ ناپ لیتا ہےاب ذرا اس سب کو بڑے لیول پر دیکھیں حیدری مارکیٹ ،ناظم آباد،لیاقت آباد، مینا بازار،صرافہ بازار،سپر مارکیٹ اور صدر کے بوہری بازار یا زینب مارکیٹ سے اوپر اٹھ کر سوچیں کہ کیا آپ 65 پرسنٹ نوجوان کسی بهی غلط چیز یا روایت (چهوٹی یا بڑی ) کو روک ٹوک نہیں سکتے کوئی بهی مسئلہ ہو جس میں آپ کے جائز حق کو کچلا گیا ہو تعلیم سے لے کر نوکری تک اور نوکری سے لے کر پسند کی چهوکری تک” لائک اے ریئل مین “ورنہ دهندا تو چلتا رہے.وہ بهی تو تها جس نے جوتی میزائل ایجاد کیا تها اور آپ لو گ ملکی آبادی کا پینسٹهه فیصد ہو کر بهی روتے ہو
چهوڑو یار ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.