پوسٹ – 2015-06-12

نیل پالش والے ہاتھnnدفتر کی بلڈنگ میں تین لفٹس ہیں ، آج جلدی کے چکر میں تینوں لفٹس کے بٹن دبادئیے ، پہلی لفٹ آنے میں ابھی دیر تھی ، دوسری لفٹ کا دروازہ ، تیسری لفٹ سے دو سیکنڈ پہلے کھلا ، ارادہ کیا کہ اسی میں سوار ہوجاوںلیکن اسی وقت تیسری لفٹ کا دروازہ کھلا، میں ایسے رخ سے کھڑ ا تھا کہ مجھے تیسری لفٹ کے اندرونی منظر کا صرف اتنا حصہ نظر آرہا تھا جس سے میں لفٹ کا بٹن پینل دیکھ سکتا تھا، نجانے وہم تھا یا حقیقت مجھے اس بٹن پر دو نیل پالش والی انگلیاں نظر آئیں ، میں نے دوسری لفٹ میں سوار مونچھوں والے افراد کو نظر انداز کیا اور تیسری لفٹ جو کہ بیس منٹ میں جا رہی تھی اس کا بند ہوتا دروازہ کھولنے کی کوشش کی ، لیکن افسوس وہ نیل پالش والے ہاتھ بیس منٹ میں اتر چکے تھے ، میں امید سے تھا کہ یہ دوبارہ اوپر آئے گی تو میں ہونگا اور وہ نیل پالش والے ہاتھ، اسی چکر میں دوسری لفٹ بھی ہاتھ سے گئی اور جب تیسری لفٹ بیس منٹ سے اوپر آئی تو میری امید بھری کوکھ نے مایوسی کو اگل دیا ، وہ خالی تھی ۔ نیل پالش کی مہک سے معطر اور مایوسی سے بھری ہوئی۔پس ثابت یہ ہوا کہ لڑکی اور لفٹ کے پیچھے مت بھاگو، ورنہ نوکری بھی ہاتھ سے جائے گی اور چھوکری بھی۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.