پوسٹ – 2015-07-04

پیار سے پیٹ نہیں بھرتا صاحب، صر ف پھولتا ہے nnیہ کیا بات ہوئی بھئی،یہ کیا اصول ہوا بیچارے لڑکے جب میٹرک میں ہوں تو اچھے نمبر حاصل کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں تاکہ انٹرمیںکسی اچھے کالج میں داخلہ مل جائے اور جب انٹر میں آدم جی ، ڈی جے یا دہلی کالج میں داخلہ مل جائے تو انہیں پورا خاندان ڈاکٹر یا انجینئر بننے کے لیے پریشر کرنا شروع کردیتا ہے ۔ ایڈمیشن نہ ہو تو سیلف فنانس سے پڑھا کر انہیں روبوٹ بنا دیا جاتا ہے ۔ پھر وہ سارا خرچہ جو انہوں نے ڈگری حاصل کرنے کےلیے کیا ہوتا وہ والدین کو پے بیک کرنے کےچکر میں دو دو نوکریاں کرتے ہیں چاہے اس چکر میں کتنی چھوکریاں ہاتھ سے چلی جائیں پھر جب دو تین سال پروفیشنل لائف کا رگڑا کھا کر کسی اچھی پوزیشن پر جاتے ہیں تو وہاں جاتے ہی بیچارے گھر گاڑی بنگلہ ان سب کے پیچھے بھاگنا شروع کردیتے ہیں کیوں کہ انکو پتا ہوتا ہے کہ کوئی بھی اپنی بیٹی ایسے ہی نہیں دے دے گا ۔ اور دوسری طرف ان بیٹی والوں کے بھی خواب شہزادیوں سے کم نہیں ہوتے ۔ وہ لڑکیاں پیار کا دعوی کرتی ہیں لیکن پیار کا اصل خمار پیسوں کے چکر میں ہوتا ہے ۔۔ زیادہ تر کیسز میں لڑکی اس طرح کی سکیورٹی چاہتی ہے یہ اور بات ہے کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو بغیر کسی مجبوری کے صرف اپنے دل کے ہاتھوں اور محبت میں آکر اپنی جاب بھی چھوڑ دیتی ہیں کہ صرف شوہر کو ٹائم دینا ہے لیکن ایسی بہت کم ہوتی ہیں ۔ زیادہ تر پیار اور ٹائم تو دیں گی لیکن جب پیسے جیب میں ہوں تب ۔آپ غلط سمجھ رہے ہیں میں کال گرلز کی بات نہیں کر رہا عام لڑکی کے سپنے بیان کر رہا ہوں ۔ یہ خرچے بیچارہ مرد برداشت کرے اور نہ کر سکے تو پھر طعنے بھی سنے کہ تم سے اچھی تو اپنے باپ کے گھر میں تھی ۔ایک نقصان یہ ہوتا ہے کہ سپنے لڑکی کو بوڑھا کردیتے ہیں پھر ان کی مظلومیت کا ایک اور باب شروع ہوجاتا ہے بقول ان کے دنیا کے تمام لڑکے والے دولت اور حسن کے بیوپاری ہیں۔ اور ان سب باتوں کی وجہ سے ہمارے ہاں کی لڑکیاں اوور ایج ہو جاتی ہیں لیکن ان کے خوابوں کا شہزادہ سفید گھوڑے کے بجائے سفید ایف ایکس کے چکر میں خود بھی بوڑھا ہو رہا ہوتا ، جذبات کو ذبح کر رہا ہوتا ہے اور اپنی “سچی محبت” کا ثبوت پیسوں سے خرید رہا ہوتا ہے لڑکیوں کے دماغ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہوتے ہیں یا پھر بقول ان کے وہ ابھی شادی کے لیے تیار نہیں ہوتی ۔ وجہ اکثر کیسز میں ایک ہی ہوتی ہے ۔۔آفس کولیگ سے کوئی آس نہیں اور کمپنی کا سی ای او منہ نہیں لگاتا سی ای او کیا مینیجربھی نہیں ۔ کیوں کہ پیار سے پیٹ نہیں بھرتا صاحب ۔ صرف پھولتا ہے nn- زوہیب اکرم

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.