سمجھ نہیں آیا مینوں ، سمجھ نہیں آیا

ہو سکتا ہے یہ جو سب نظر آرہا ہے یہ سب دماغ کا وہم ہو ۔ نہ تم تم ہو نہ میں میں ہوں ۔ ہو سکتا ہے یہ بس دماغ کے کیمیکلز کی ترتیب کا کھیل ہو ۔۔ ہو سکتا ہے یہ سب نظر اور دماغ کا تال میل ہو۔۔ ہو سکتا ہے یہ سب نیورونز کی شرارت ہو ، ہو سکتا ہے جس آنکھ کو ہم کھلا سمجھتے ہیں کیسا لگے جب یہ پتا چلے یہ تو بند تھی اور یہ سب خواب تھا ، سراب تھا ، ہو سکتا ہے ۔۔ ہمیں نظر آنے والے انسان ، ان کے ہجوم ، ان کے شر ، ان کی خیر ، ان کے اچھے برے ، نیک و بد ، یہ تو صرف ہمارے کاسہ سر کے اندر قید دماغ نامی فنکار کی فنکاری ہو ، ہو سکتا ہے دماغ ویڈیو گیم ، یا کسی فلم کی ریل سے زیادہ کچھ نہ ہو، جو ویڈیو گیم روح کے ٹوکن ڈالنے سے چلتی ہو، جس کا پلئیر روح ہے اور وہ یہ سارے مناظر یہ ساری کائنات یہ ذرے یہ آفتاب بس تصوارتی طور پر انجوائے کررہی ہو۔۔ ہو سکتا ہے یہ ڈیڑھ گھنٹے کی کوئی فلم ہو ، جس میں مناظر ، لوکیشن ، ایکٹرز ، ایکسٹراز، سپورٹنگ ایکٹرز سب پہلے سے متعین ہو اور ان سب کو فلم رول میں میں ڈال کر آنکھوں کے پروجیکٹر کے ذریعے دکھایا جا رہا ہو ہو سکتا ہے یہ سب اصل نہ ہو بس دماغ کا وہم ہو، جب فلم مکمل ہو ، جب گیم ختم ہو تو پھر سب غائب اور ویڈیو گیم کی مشین یعنی جسم اندھیرے ڈبوں میں بند ، دکان کا شٹر ڈبوں میں بند ، اور کھیلنے والا یعنی روح اپنے اپنے گھر کو لوٹے جہاں ستر ماوں سے زیادہ پیار کرنے والی ہستی اس کے انتطار میں ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.