پوسٹ – 2015-07-20

یار مسئلہ یہ ہے کہ تو اپنا بچپن کھو چکا ہے ۔۔ بلکہ کھونا بھی کیا ہے وہ تو تیرے پاس تھا ہی نہیں تو شاید عالم برزخ سے بالغ اترا تھا۔۔ اس لیے اب تیری بھولی بسری یادداشتوں میں جو بچپن کی پروگرامڈ چپ ہے نا۔۔ اسی وجہ سے تجھے اس عمر میں بھی روئی کے گولوں جیسی چیزیں اچھی لگتی ہیں ۔۔ یار مسئلہ یہ نہیں کہ میں اتنا سخت دل کیوں ہوں ۔۔ مسئلہ یہ ہے کہ تو کچھ زیادہ نرم دل ہے ۔۔ اب تو جس ایج میں کامک بکس پڑھتا تھا میں اس عمر میں “چھپ چھپ” کے گوگل یوز کرتا تھا۔۔ یار تو کیسے مجھے الزام دے سکتا ہے کہ مجھے لائن کنگ نہیں پسند۔۔ ابے بھائی ۔ مجھ سے نہیں برداشت ہوتی اتنی کیوٹ نیس۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔ اور تیرا تو بچپن ہی شاید ان فلموں میں قید ہے ۔۔ جبکہ کہ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں SAW دیکھ کر جوان ہوا۔۔ ایسا نہیں ہے کے مجھے کارٹون موویز پسند نہیں لیکن میرے بھائی ۔ میرے دوست۔ مجھے کیوٹ نیس نہیں پسند۔ مجھے تو ماسک ، ایڈمز فیملی ، تھنڈر کیٹس جن میں کیوٹ نیس نہیں ہے وہ مزے دار لگتے ہیں اب میں کیا کروں ایک طرف تو sawکے سارے پارٹس یاد ہیں اور دوسری طرف یہ بھی بھول جاتا ہوں کہ hakuna matata چھوٹے بھیم سلوگن ہے یا پھر لائن کنگ کا۔۔میں مکس نہیں ہونے دینا چاہتا۔۔ اس چیز کو کہ بچپن میرا بھی کھوگیا شاید۔ لیکن میں اس چیز کو سمجھ چکا ہوں اور تجھے تھوڑا وقت لگے گا۔۔ بس یہی وقت ہماری عمروں کا فرق ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.