پوسٹ – 2015-07-22

محترم عرض یہ ہے کہ ۔۔ رابطے رہنے چاہئیں ، چاہے سنگل سائیڈ ہی ہوں ، کیوں کہ رابطے ، بڑے ہو کر رشتہ بن جاتے ہیں ۔ اور زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر جدائی کا اعتکاف ختم ہوجاتا ہے ۔ سر جی بات یہ ہے کہ رابطے اس لائف سپورٹ مشین کی طرح ہوتے ہیں ، جو کوما میں پڑے مریض کی رگوں میں قطرہ قطرہ اتر کرامیدوں کا سر سہلا رہی ہوتی ہے ، انہیں ہمکا رہی ہوتی ہے ، مریض تو منتظر نہیں ہوتا نا٫ منتظر ہونا تو دور کی بات وہ تو زندگی موت کے شعور سے بھی عاری ہوتا ہے ، پھر بھی ہم اسے یہ کہہ کر ختم نہیں کر دیتے کہ اس نے کون سا کوما سے باہر آنا ہے ۔۔ تو جناب رابطے رہنے چاہئیں ، موبائل اگر چھن جائے تو سم ری ایکٹو کر وائی جاتی ہے ۔ نہ کہ بلاک کروا کے چھوڑ دی جاتی ہے ۔۔ قطع نظر حقیقی اور مجازی عشق کے رابطے رہنے چاہئیں ، بس خیال رہے کہ رابطوں سے کوئی امید منسلک نہ ہو۔۔وہ کیا ہے نا کہ ہر قسم کی امید کو طلاق دے دینا ہی اصل میں امید کا جنم ہوتا ہے ۔۔ انسان بننے کے لیے خاک ہونا پڑتا ہے ۔۔ کیوں کہ مزا سفر میں ہے ۔۔ منزل آگئی تو بس سفر کی رنگینیاں ، سنگینیاں ، ایڈونچر سب ختم ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.