پوسٹ – 2015-08-03

ٹھرک ایک مسلسل سفر کا نام ہے ، جس کا اختتام کسی حکیم کی کلینک پر ہوتا ہے یا پھر رینبو ڈی پی پر۔۔ محبت اور ٹھرک ملتے جلتے ہیں ۔ بس ایک باریک سی لکیر ہوتی ہے دونوں کے بیچ ۔۔ جس کے ایک طرف عقل ہوتی ہے دوسری طرف زیر جامہ ، لیکن کبھی کبھی عقل ہی زیر جامے سے باہر نہیں آپاتی اور بے چاری ٹھرکی اپنے آپ کو محبت کا شکار سمجھ کر شادی کر بیٹھتا ہے ۔ پھر ٹھرک کا سفر تو زیادہ تر اختتام پذیر ہوجاتا ہے لیکن وہاں سے دو راستے نکلتے ہیں ، جن میں سے ایک غلامی کے بیابان پہ ختم ہوتا ہے اور دوسرا فلسفے کی انتہا پر دونوں صورتوں میں نقصان نہیں ہے ۔۔ غلام بن کر انسان مطمئن بغیرت کہلاتا ہے ۔۔ اور فلاسفر بن کر دانشور۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.