پوسٹ – 2015-08-12

میں ایک کام چور شوہر ہوں
میں ایک کام چور شوہر ہوں ، میرا کام صرف لکھنا ہے اور لکھنا آج کے دور کی سب سے بڑی کام چوری ہے ، اس لیے میں ایک بیکار انسان ہوں
میں ایک لاپرواہ مرد ہوں ، میرا کام ویب سائٹس بنانا ہے ، اور ویب سائیٹس کمپیوٹرز پر بنتی ہیں اور کمپیوٹر تو کام چوری کا سب سے بڑا ذریعہ ہے ، اور انٹرنیٹ ، استغفراللہ وہ تو سب برائیوں کی جڑ ہے ، سستی کی ماں ہے ، کام چوری کا تندور ہے ، کیوں کہ مجھے اس میں ہلنا بھی نہیں پڑتا اور میرے سارے کام ہوجاتے ہیں ، لیکن میں کام چور ہوں کیوں کہ کام کرنے لیے ہلنا ضروری ہے ، اور لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر ہر وقت استعمال کرنا وقت کا ضیاع ہے ۔میں ایک کام چور شوہر ہوں ، میں وڈیو گیم پروگرامنگ سیکھنا چاہتا ہوں لیکن چونکہ سیکھنے کے عمل میں پیسے نہیں ملتے بلکہ صرف وقت اور پیسے اپنی جیب سے لگانے پڑتے ہیں اس لیے میں ایک فضول انسان ہوں کیوں کہ آج جو گیم بنانا سیکھوں گا اس کا پھل آنے والے دو تین سالوں میں ملے گا اور ان دو تین سالوں تک میں ایک کام چور مرد ہوں ۔۔ میں ایک نااہل شوہر ہوں ، میرا صرف نوکری اور یس سر یس سر میں دل نہیں لگتا میں کام کو کام سمجھ کر کرنا چاہتا ہوں چاکری نہیں ، میں کمپنی کو گھر سمجھتا ہوں اور اسی اخلاص کے ساتھ میں کام موڈ سے کرتا ہوں ، دل سے کرتا ہوں دماغ سے کرتا ہوں اور ایک دو ہفتے کا کام ایک دو ہفتے پہلے کر لیتا ہوں اور پھر باقی وقت پارٹی کرتا ہوں اس لیے میں ایک کام چور مرد ہوں ، اور ہاں میرا لباس گندا لیکن دل صاف ہے لیکن دل تو ظاہر ہے کسی کو نظر نہیں آتا ا اور لباس پر پڑی شکنیں مجھے گنوار قرار دینے کے لیے بہت کافی ہیں اس لیے میں ایک ill mannered آدمی ہوں . مجھے جائیداد، پلاٹ، گاڑِی یہ سب بنانے اور خاص طور پر اپنے نام کروانے میں دلچسپی نہیں ، لیکن زندگی کے ہر مرحلے پر اللہ تعالی کے خصوصی کرم نے میرے غلیظ نفس سے صرف نظر کرتے ہوئے مجھے میری اوقات سے بڑھ کے نوازا ہے ،، مانگے بغیر دیا ، صرف سوچنے پر دے دیا ، لیکن اس پر میرا نام نہیں تھا ، پھر بھِی جب تک وہ چیز یا گاڑِی قابل استعمال رہی میرے استعمال میں رہی ، لیکن میں ایک کام چور اور فیوچر پر نظر نہ رکھنے والا مرد ہوں کیوں کہ میرے نام ایک ٹکا نہیں nمیں فیوچر پلاننگ کروں تو میں اچھا مرد ہوں، ذمے دار مرد ہوں ، لیکن اگر میں بڑے خواب دیکھوں ، خلائی جہاز میں سفر کرنے کی بات کروں ، ایک ملین ڈالر میں مریخ کے سفر کا سوچوں، دنیا کے اکیس حسین مقامات پر جانے کا سوچوں تو میں شیخ چلی ہوں ۔ ہاں میں ناران ، کاغان ، دبئی ، آسٹریلیا ، کینیڈا ، یہ سب سوچ کر گدھوں کی طرح نو سے پانچ کما کر کمر ٹیڑھی کرلوں ، تب میں بہت ہی زیادہ ذمے دار شوہر ہوں ورنہ میں ایک کام چور ہوں اور کچھ نہیں ، میں اگر خواہشات کا اظہار نہ کروں تو میں بور انسان ہوں ، میں اگر خواہشات کا اظیار کروں تو میں چول ترین انسان ہوں ، ہاں میں ایک نا اہل شوہر ہوں ، ایک ذہنی مریض بھائی ہوں ، ایک لا پرواہ بیٹا ہوں ، ایک بڑبولاداماد ہوں۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں۔nnFlying chimta inbound , 3 ,2 1 :0

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.