پوسٹ – 2015-08-26

کیش وغیرہ رکھنے کا عادی نہیں ۔۔ اور ویسے بھی ہوتا بھی نہیں ۔۔ پانچ منٹ پہلے پان والے کے پاس کھڑا بیگ کھنگال رہا تھا کہ کہیں سے کوئی ایک آدھ سکہ نکل آئے تو سگریٹ پیوں ، لیکن دو روپے نکلے ۔۔ جس سے اب کیپسٹن بھی نہیں آتی ۔۔ سو چپ چاپ چل پڑا۔ آفس پہنچ کر ڈسٹ بن میں ہاتھ مارا کہ کوئی سگریٹ کا ٹوٹا مل جائے تو تو کم از کم نکوٹین کی ٹھرک مٹ جائے ۔۔ لیکن نہیں ۔۔ خیرصبر شکر سے بیٹھ گیا۔۔ پھر یاد آیا کہ اوہ میرے پاس ایک عدد بٹوا بھی تو ہے ۔۔ ایوں ہاتھ مارا۔۔ تو اندازہ کریں کتنے روپے نکلے ۔۔ جی ہاں ایک نہیں دو نہیں دس نہیں بیس نہیں پورے پچاس روپے ۔۔ اندازہ کریں خوشی کا کیا حال ہوگا۔۔ میں تو اس کو صبر کا تمباکو بھرا پھل کہوں گا آپ کیا کہتے ہیں

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.