قرار داد 2016۔nnمیری زندگی کے کچھ مقاصد متعین ہیں جن کا تعلق مری ذات سے نہیں ہے اور نہ ہی شاید کوئی ذاتی فائدہ حاصل ہوگا مجھے ، لیکن میرے پاس ان مقاصد کے حصول کے لیے پانچ چھ سال ہی باقی بچے ہیں ۔۔ کیوں کہ انسانی ذہن اور جسم کی توانائی اور کام کرنے کا جوش عمر کے ساتھ ساتھ ماند پڑتا جاتا ہے ، اس لیے سوچا یہ ہے کہ دسمبر 2015 تک ایسے تمام لوگ جو مجھے جانتے ، سمجھتے اور میری خیر خواہی کا دعوی کرتے ہیں ، چاہے وہ میرے رشتے دار ہں یا دوست ، فیس بک کے دوست ہوں یا فیس بک سے ہٹ کر ، اگر ان میں سے کسی نے دسمبر 2015 تک اپنی وہ حرکات بند نہیں کیں جو ان کو بخوبی پتہ ہیں جن کی وجہ سے میرے کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ، فوکس آوٹ ہوتا ہے ، تو 2016 میں رشتوں ۔ بندھنوں اور دوستیون کو اضافی بوجھ تصور کیا جائے گا ۔ اور پہاڑ کی چوٹی تک جانے کے لیے اضافی بوجھ کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے یہ آپ لوگ بہتر جانتے ہیں ۔ nnمجھے لوگوں کی اچھی نیتوں سے کچھ لینا دینا نہیں ، مجھے ان کے ظاہری اعمال ، کردار اور ان کے میرے ساتھ کیجے جانے والے معاملات پر کنسرن ہے ، بس دسمبر 2015 تک کا وقت دی رہا ہوں محاسبہ کر لیں آپ بھی اور میں بھی کرتا ہوں ، آگر آپ مجھے جاننے کا دعوی کرتے ہیں تو آپ بخوبی جانتے ہوں گے میرا اشارہ آپ لوگوں کی کن کن عادتوں اور حرکتوں کی طرف ہے ۔ nnشکریہ ۔۔

اترك رد