ویسے تو 2.2 جی پی اور 2.3 جی پی میں کوئی خاص فرق نہیں اور پروفیشنل لائف میں تو بالکل بھی کوئی فرق نہیں پڑتا خاص طور پر جب آپ نے اپنی فیلڈ ہی سوئچ کرنی ہو۔۔ لیکن جب انٹرویو کے دوران سی وی پر لکھا ہوا 2.32 اور مارکس شیٹ پر لکھا ہوا 2.23 دیکھ کر انٹرویو کرنے والا شکتی کپور بننے کی کوشش کرے اور ٹیڑھی برگر والی انگلش بولنے کی کوشش کرکے کے جتائے کہ وہ آپ سے بر تر ہے کیوں کہ اس نے کوئی کام نہ کر کے b.com.کیا اور پھر ایم بی اے کر کے کارپوریٹ کی mother , sister یعنی ماں بہن کر ر ہا ہے ۔۔ یہ الگ بات ہے کہ یہ ٹیڑھے لہجے اور اونچے کالر والا ایچ آر افسر ، اکثر آپ کا attitude نہیں سنبھال پاتا، کیوں کہ وہ اس کے لیول سے زیادہ ہوتا ہے ۔اور کہنے کو وہ ہیومن ریسورس ہوتا اور سب سے زیادہ استحصال جس ریسورس کا یہ ڈپارٹمنٹ کرتا ہے ۔۔ وہ بھی ہیومن ہی ہوتی ہے ۔۔

اترك رد