پوسٹ – 2015-12-27

اردو کے خدا ئی خوارnnواٹ ایپس کے ایک گروپ میں بات کرنے کا اتفاق ہوا ۔۔پرابلم یہ تھا کے میرے پاس ایچ ٹی سی فون تھا ۔جس میں مجھے اردو فونٹ دیکھنے میں مشکل ہوتی تھی ۔وہ فونٹ ٹوٹ کر میرے پاس آتے تھے ۔میں نے اپنے دوستوں سے اس پرابلم کا ذکر کیا تو انہوں نے اس کا حل یہ پیش کیا کہ میں اردو کی پیڈ انسٹال کرلوں ۔یہاں مجھے تھوڑا سا اختلاف ہوا اور میں نے گروپ چھوڑدیا کیوں کہ وہ مجھ سے ٹیکنالوجی میں کھیل رہے تھے ۔بعد میں انہوں نے مجھے پھر سے ایڈ کر لیا ۔۔میں نے ان سے عرض کیا کہ جب میں اردو لکھنے میں دل چسپی نہیں رکھتا تو میں کیوں ایک سوفٹ ویر کا محتاج رہوں ۔۔کیوں اس پر اپنا ٹائم ضایع کروں ۔۔اردو کے حق میں بولنا ،اس پہ کانفریسیں کروانا ،بلاگ لکھنا بہت اچھی بات ہے ۔لیکن ہر چیز میں اردو کو گھسیٹ کر اس کا بھی بیڑہ غرق کر دینا کہاں کی عقلمندی ہے ۔۔اگر اردو سے ایسی ہی محبت ہے تو ایپل میں جاب کرو ،اور ایسی کمپنیز میں جاؤ جہاں اردو کے سوفٹ وئر اسکو بائی ڈیفالٹ سپورٹ کرتے ہوں ۔۔۔اس سے بھی پہلے کیا اپنے بچوں کو اردو میڈیم میں پڑھانا پسند کرتے ہیں ؟ اس بات کا جواب ابھی نہیں ملا امید ہے کے کافی کرارا ہے ۔۔میں نے ان کو مثالیں دیں کے اگر ہم ٹی وی کو دور درشن کہیں یا گاڑی کو کرہ ،کھڑکی کو شباک ،کمرے کو غرفہ کیوں نہیں کہتے ۔۔گاڑی ،بالٹی لوٹا کون سے ہمارے لفظ ہیں ۔۔؟اگر موبائل یا ٹیلی فون ہاتف جول کہتے ہیں تو اردو کی کون سی خدمت ہوتی ہے ؟کیا زبانیں اللہ کی نعمت نہیں ہیں ؟زبانوں سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا ۔مسئلہ ان سے مرعوبیت پیدا کرتی ہے ۔۔اگر ایسا نا ہوتا تو اللہ ہر ایمان لانے والے کے لئے عربی زبان سیکھنے کی پابندی لگادیتا اردو اور انگلش ایک دوسرے کے لئے مددگار ہیں مخالف نہیں ۔۔کیا کہتے ہیں آپ ؟

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.