پوسٹ – 2016-12-08

یار فیلنگ نہیں آرہی کہ جنید جمشید کا انتقال ہوگیا ہے ۔۔ وہ اداسی کا لمحہ گذر گیا اب تو وہ آیت یاد آرہی ہے بار بار nnاور انہیں مردہ گمان نہ کرو جو اللہ کی راہ میں مارے جائیں ، بلکہ وہ تو زندہ ہیں اپنے رب کے پاس، رزق پاتے ہیں ۔ جو کچھ اللہ کا ان پر فضل ہو رہا ہے اس سے وہ بہت خوش ہیں اور ان لوگوں کےلئے بھی خوش ہوتے ہیں جو ان کے پیچھے ہیں اور ابھی تک (شہید ہوکر) ان سے ملے نہیں، انہیں نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غمزدہ ہوں گے۔اللہ تعالیٰ کا ان پر جو فضل اور انعام ہو رہا ہے اس سے وہ خوش ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ یقینا مومنوں کا اجر ضائع نہیں کرتا‘‘۔nnقسم سے ایسی فیلنگ آرہی ہے کہ جنید جمشید نعت ہی پڑھ رہا ہے ۔۔ یعنی وہ غم کی کیفیت گزر گئی ہے کل سے اب تک جس میں جدا ہونے کا عنصر ہوتا ہے یہ ایسا ہے جیسے یہاں سے کوئی کہے کہ اچھا میں حج کو جا رہا ہوں تو اس سے دوری کا احساس ہوتا ہے لیکن جب وہ خانہ کعبہ پہنچ کر فون کردے تو جو کیفیت ہوتی ہے وہ ہونی شروع ہوگی ہے گویا
عجیب سکون طمانیت ۔ گویاnnنہوں نے اﷲ سے عہد کیا تھا، پس ان میں سے کوئی (تو شہادت پا کر) اپنی نذر پوری کر چکا ہے اور ان میں سے کوئی (اپنی باری کا) انتظار کر رہا ہے، مگر انہوں نے (اپنے عہد میں) ذرا بھی تبدیلی نہیں کیnn۔ یار نفرت کا ایک ذرہ نہیں پاتا اپنے اندر۔۔ یہ کیسا شخص تھا جو مرتے ہی کلین چٹ پاگیا۔۔nnیہ میری ذاتی فیلنگ ہیں ۔۔ کیا آپ لوگوں کا بھی یہ عالم ہے ؟

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.