پوسٹ – 2016-04-03

تحریر: اسریٰ غوریnnدنیا بھر میں ناگہانی آفات آتی رہتی ہیں اور آج کے دور میں انکی پیش گویی ہوجانا بھی کویی انہونی بات نہیں .. مگر دنیا بھر میں ایسی پیشنگوئیوں کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اس آفات سے بچنے کی تیاریاں شروع کردی جاتی ہیں اور ہونا بھی یہی چاہیے کہ آپ آفات سے بچاو کی جتنی تدابیر کی جا سکیں کریں کہ ہر جگہ ہی انسان جانوں کا بچانا اولین ترجیح ہوا کرتا ہے …nمگر کیا کیجیے اس ملک خداد کا کہ جہاں ان یہ نوبت آگئی ہے کہ ایسی آفات کی پیشنگویوں کے بعد جن کاموں میں تیزی اور پھرتی دکھایی گئی وہ انتہایی شرمناک اور تکلیف دہ ہیں…nاک ٹی وی چینلز نے یہ خبر دی کہ کراچی میں شدید ہیٹ سٹروک آنے کو ہے
ہونا تو یہ چایئے تو یہ تھا کہ اس کے بچاو کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جاتا
جس مں ابھی سے کے الیکٹرک کو وارننگ دے دی جاتی کہ ان دنوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جایے
جن علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے وہاں پانی کی فراوانی کو یقینی بنایا جاتا…nان دنوں میں حکومت عام تعطیل کا اعلان کرنے کی پلاننگ کرتی…nدیھاڑی مزدوروں کے گھروں میں ابھی سے راشن کا انتظام کرنے کی فکر کی جاتی …nاور بڑے بڑے شادی ہالوں کو بک کرلیا جاتا کہ ہنگامی صورتحال میں افراد کو یہاں رکھا جائے گا…nہسپتالوں میں ایمرجنسی بیڈوں اور ڈاکٹروں اور دواوں کا انتظام کیا جاتا ….nمگر شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ ہم نے کیا کیا …؟؟؟
جی ہاں سنیئے کہ ہم نے جو کام سب سے پہلے کیا وہ اس سے بچاو کی نہین بلکہ اس سے مر جانے والوں کے لیے قبروں کا انتظام تھا…nیعنی کہ جو لوگ آج زندہ ہیں انکے لیے قبریں کھودی جارہی ہیں …..nکویی اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر سوچے کیا آپ کے گھر مین کویی کینسرکی آخری اسٹیچ کا مریض ہو تب بھی کیا آپ آخری لمحے تک امید اور آس لیے ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کے چکر لگاتے ہیں یا آپ گورکن سے بھاو تاو کرنے کی فکر کرتے ہیں کہ مرنا تو ہے ہی… !!!nاللہ ہمیں ان بیغیرت حکمرانوں سے نجات دے جن کے پیٹ کسی طرح آگ سے نہین بھرتے ” بس وہ کھاو پیو اور نکل لو” پر عمل کرتے ہیں باریاں لگاتے مگر افسوس اس عوام پر کہ یہ عوام پھر انہی کو کاندھوں پر بٹھا کر لے آتی ہے ۔
مجھے یہ کہنے دیجیے کہ یہ قوم نہیں بس اک ہجوم ہے جسے ہانکنے والے بس بدلتے رہتے مگر ہجوم نہیں بدلتا… !!!nnکیا اب بھی وقت نہین آیا کہ یہ قوم موت کی نیند سے بیدار ہوجایے کہ آپ کے اعزاز میں آپکے لیے قبروں کا انتظام کرلیا ہے بے فکر ہوکر مرجایے… !!!nnNok e Qalam

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.