دلیل وزنی رکھو ۔۔ دوستیاں نہیں ۔
دلیل اگر کسی نظرئیے کے تحت ہے اور نظریہ اگر فساد کا سبب نہیں تو دلیل چھوڑنے کے بجائے بحث برائے بحث کرنے والا بندہ چھوڑ دو کیونکہ آبادی بہت ہوگئی ہے اور نظریے بانجھ ہو گئے ہیں۔بانجھ ہوتے نظریوں کی اس دنیا میں بحث برائے بحث اور محض الفاظ کی جگالی کرنے والا شخص نظریوں کی نس بندی تو کر سکتا ہے۔ لیکن دشمن کے خلاف صف بندی نہیں ۔۔ اور ایسا شخص پالنے سے بہتر ہے انسان ایک پیکٹ سگریٹ پی لے ۔۔ سوچنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔ ویسے بھی ایسے لوگوں کی موجودگی سے تنہائی اچھی ۔جو وقت کا قاتل ہے وہ رحم کے قابل نہیں ۔۔ لمحے مر رہے ہیں اور رشتے بڑھے رہے ہیں ۔۔ جہاں نظریے بانجھ ہوں وہاں کھانے والے پیٹ ، چلنے والی زبانیں اور عملی وقوت کا مظاہر ہ کرنے والے لوگوں سے اگر آپ کو صرف دو چننے کا اختیار ہو۔۔ تو آپ لامحالہ چلنے والی زبانوں کو کاٹ پھینکنے پہ فوقیت دیں گے ۔کیا خیال ہے ؟ بلکہ خیال ویا ل چھوڑیں ۔۔ منوانے یا کنوینس کرنے کے لیے یہ پوسٹ ہے بھی نہیں ۔۔
پوسٹ – 2016-04-03
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد