پوسٹ – 2016-05-04

سات انچ گہرا مضمونnnفوکس کے لیے اپنا توازن کھونا پڑتا ہے کوئی ایک انتہا چننی پڑتی ہے ۔ اوج ثریا یا پاتال ۔۔ یہ آپ کے شعور پر منحصر ہے ۔ میانہ روی کو جتنا بلیک میل ہمارے میٹھے ، امن پسند ، قانون نواز ، اور وال بھرنےوالے انا کی توند سے بھرپور دائیں بازو کے زیادہ تر بلاگروں نے ۔ شاید ہی کسی نے کیا ہو دیکھئے ہوتا کیا ہے ۔۔ ہوتا یہ ہے کہ ۔۔ آپ ایک مقصد کی خاطر جی رہے ہیں ۔۔ اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا فوکس اپنے کام سے نہ ٹوٹے ۔۔ تو جناب اس کے لیے آپ کو کچھ ترجیحات سیٹ کرنی ہونگی ۔۔ جن میں سب پہلی ترجیح تو یہی ہے کہ آپ ترجیح فوکس کو دیتے ہیں ، مقصد کو دیتے ہیں یا پھر دوسری چیزوں کو۔۔ دوسری ترجیح بھی یہی ہوگی کہ آپ کس کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں کس کو کم ۔۔ اور کس کو بالکل نہیں ۔۔ واضح رہے یہ انگلش والا کس نہیں ۔۔ بیچ بیچ میں کوئی چول وج جائے تو برا نہ منائے ۔۔ سنجیدگی کسی کی جان بھی لے سکتی ہے ۔۔ اسی لیے مجبوری ہے۔۔ لیکن میانہ روی کے نام پر مکاری ہر گز نہسیں ۔۔فوکس ہرگز اس چیز کا نام نہیں کہ میں سب کے چہرے پر مسکراہٹیں لاوں ۔۔ یہ میرا کام نہیں ۔ میں اس کام کے لیے نہیں بنا ۔۔ ہاں یہ الگ ہے کہ آپ نے بڑے ہو کر۔۔ جوکر ، کامیڈین یا پھر ایدھی بننا ہو۔۔تو اس کیس میں بھی پھر آپ کو کچھ لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹیں لے کر کافی لوگوں کو دینی ہوں گی ۔۔ یاد ریکھئے آپ ایک انسان ہیں اور بس۔۔ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ ایک انسا ن نسیان کا شکار نہ ہو۔۔ ایک انسان خطا نہ کرے ۔۔ اگر وہ خطا جو دنیا والوں کے لیے خطا ہے ۔۔ معاشرے کے لیے سزا ہے ۔ لیکن آپ کی کسی اچھی نیت کے سبب اپ کو فوکس اورمقصد میں قوت بخشتی ہے تو یہ مت سوچئے کہ میں اتنا خود غرض نہیں ۔۔ ارے آپ ہیں ۔۔ کیسے نہیں ہیں ۔ آپ کا ایک مقصد ہے ۔۔ آپ ایک غرض لے کر آئے ہیں ۔۔ اور خود سے کوشش کر رہے ہیں ۔۔ تو بس آپ ہیں خود غرض ۔۔ اور یہ جو کہتے پھرتے ہیں کہ جو روڑا اٹکائے اس کو مسکرا کر اگنو ر کردو۔۔۔ نہیں ۔ ہرگز نہیں اس کو روڑے کا ہم قافیہ الفاظ تحفے میں دیں تاکہ وہ دوبارہ جرات نہ کریں یہ آپ کا فوکس نہیں توڑے گا بلکہ مضبوط کرے گا اس طوفان بھرے ماحول میں اگر آپ پرسکون ہو کر۔۔ فوکس ہو کر کوئی کام کرنا چاہئیں اور کچھ افراد کچھ روئیے ، کچھ طفیلے ، کچھ بوجھل تعلقات، ان سب سے فارغ ہونا ہوگا۔۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے ؟ جی ایسا ایسے ہو سکتا ہے ۔ کہ دماغ سے سوچئے دل سے نہیں ۔۔فوکس ہونے کی قیمت بہت مہنگی ہے ۔۔ ادا کر سکتے ہیں تو بسم اللہ کیجئے ۔۔ ایسا ہو نہیں سکتا کہ انسان کسی کام کو کرنے کی ٹھانے اور اللہ اس کے لیے رستے نہ بنائے ۔ وہ سنا ہے نا ؟ کن فیکن ۔۔ یاد رکھئے ۔۔ اللہ کن کہتا ہے ۔۔ اس کا فیکن انسان ہے ۔۔ اس کی سب سے اعلی تخلیق، اشرف ، افضل ۔۔ اللہ نے کن کہہ کر یہ چھ ارب فیکن مجسم کردیے ۔۔ اور جب ہم خود فیکن ہیں ۔ تو ہمیں کون روکے کا کوئی کام سر انجام دینے سے ۔۔ لیکن یاد رکھئے ۔۔ ہمارے فیکن ہونے کے لیے اس کا کن ہونا ضروری ہے ۔۔ اسی کا نام قسمت اور تقدیر ہے لیکن یہ ایک الگ بحث ہے ۔۔ بس اب میرا بی پی لو ہو رہا ہے اتنا ثقیل لکھ کر ۔۔ باقی پھر سہی ۔۔ کچھ سمجھ نہ آئے تو مجھ سے نہ پوچھنا۔۔ میں خود سے لکھ کر دوبارہ پڑھتا بھی نہیں ۔۔ا ور شاید لو گ بھی ۔۔ لیکن بس کن فیکن والی تھیوری مجھے تو یوں سمجھ آتی ہے ۔ کہ رب کن ہے اور ہم اس کا فیکن ۔۔ باقی رب رکھا

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.