دیکھو کن کن ٹاپکس پر فلم بن سکتی ہے ۔۔ جو سو کالڈ قومی سلامتی کے خلاف بھی ۔۔ قومی سلامتی تو آپ کے بیڈ روم میں ننگی ناچ رہی ہے ۔۔ بھارتی چینلز کی صورت میں ۔۔
بھارت کو کیا ضرورت ہے ۔۔ اربوں کا ایٹم بم پھاڑنے کی ۔۔ اس نے ایک سال میں لش پش اینٹی پاکستان فلم ، گیمز، بنا کر پیسے بھی کما لینے ہیں اور آپ کےخلاف مزید برین واش کر لینا ہے۔۔ اور آپ یہاں بیٹھ کر۔۔ لگے پڑے ہو۔۔ سوشل میڈیا وار میں ۔۔ ارے بابا۔۔ یہ بھی کرو۔ لیکن ترجیح کیا ہونی چاہئے ۔۔ ؟ ہہ بھی سوچو۔۔ ہمارے یہاں ایسے ایسے کوڈرز اور ڈیزائنر پڑے ہیں جو روٹی کپڑا مکان کی سی اجرت پر آپ کو ایسا ایسا کم کر کے دیں گے ۔۔ انڈیا کے گلاب جامن منہ میں آجائیں ۔۔ایسے ایسے سوشل میڈیا جغادری ہیں کہ یہ محاذ پر بھی واہ واہ ہوجائے گی ۔۔ گولیاں بھی چلائیں لیکن ہاٹ لائن پر نہیں کنٹرول لائن پر۔ آپ فوجی ہیں مان لیا۔۔ اپ ابو ہیں سب کے لیکن ابو بیروزگار ہوں تو چلتا ہے ۔۔ ابو نشئی ہوں تب بھی چلتا ہے ۔۔۔ لیکن ابو نشے کے لیے اماں کے زیورات بیچنا شروع کردیں تو مسئلہ ہوتا ہے ۔ چلو وہ بھی بیچ لو۔۔ خیر ہے ۔ ماں کا خون چوس کر تو نو مہینے بعد ہم باہر آتے ہیں ۔۔ لیکن زیورات بیچ کر بھی اگر آپ نے صرف گولیاں اور بمب خریدنے ہیں [جو کہ صرف دوران جنگ کام آتے ہیں ] تو بات حلق سے نہین اترتی ۔۔ مطلب آپ کیا چاہتے ہیں ہر پانچ سال بعد کوئی بڑا ٹیٹ سین ہوجائے پھر آپ ایک گانا نکال دو۔ ارے دادا پہلے کرونا یہ کام تاکہ یہ لبرل وبرل کا دماغ ٹھکانے رہے پیسے تو آپ ٹنا ٹن لگا رہے ہو۔۔ کچھ حد تک صحیح بھی جا رہے ہو۔۔ کیوں نہ ہائی ٹیک محاز پر بھی دشمنوں کو پڑھایا جائے ۔۔ بند کرو اب یہ داداگیری۔۔ پروفیشنل پروفیشنل کھیلو۔۔ بقول عمر شریف : اگر کشمیر کا فیصلہ کرکٹ کے میدان میں ہوتا۔۔ تو شارجہ میں تو کشمیر ہمارا ہوگیا تھا۔۔ کیا خیال ہے پھر ؟
پوسٹ – 2016-05-10
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد