پوسٹ – 2016-05-12

گیار ہ سال پرانی کلاس فیلوnnگیارہ سال پہلے ایک کلاس فیلو تھی میری ، میری کا لفظ میں نے جملے کے شروع میں اس لیے نہیں لکھا ۔۔ کہ لوگ کہتےہیں بلکہ جید لکھاری ۔۔ کہتےہیں “میری” شروع میں لکھنے سے اناپرستی کا اظہار ہوتا ہے ۔ اس لیے میرا ، مری ، میرے ۔اس طرح کے الفاظ لکھاری کو جملے کے شروع میں نہیں لکھنے چاہئیں ۔۔ خیر ہم کہاں کے لکھاری اس لیے ہم تو لکھیں گے ۔۔نہیں عاجزی واجزی نہیں ہے ۔۔ میں واقعی لکھاری نہیں۔۔ کیوں کہ میں تو نہ پڑھتا ہوں نہ لکھتا ہوں ۔ میں تو صرف ٹائپ کرتا ہوں ۔۔ جی تو اسی لیے میں تو استعمال کروں گا۔۔ میرا ، میری ، میرے ۔۔ تو جناب میری ایک کلاس فیلو تھی ۔۔ گیارہ سال پہلے ۔اس پر مجھے شک تھا کہ یہ تھوڑی سی فیمینسٹ ہے یعنی صرف شک تھا لیکن ہم کون سا پولیس والے ہیں کہ تشد د کر کے منوانا پڑے ویسے بھی نانا پاٹیکر کہتا ہے کہn” ہتھکڑی لایا نہیں اور جیل میں جگہ نہیں اس لیے ڈائریکٹ انکاونٹر کرنا پڑا”n تو اسی شک کی بنیاد پر ایک دن ریاضی یعنی حساب یعنی میتھس کی کلاس میں کسی بات پر میں نےصنف ناز ک کے ٹاپک پر ہلکی آنچ میں کچا پکا طنز دے مارا۔۔ وہ بھی تقریبا تین لڑکیوں کے سامنے تقریبا سے مطلب ایک لڑکا ٹائپ تھی ۔۔اس گروپ میں تو جناب مبینہ فیمینسٹ لڑکی اسی گروپ میں اس لڑکا ٹائپ کے ساتھ کھڑی تھی ۔۔ اچھا ، وہ بندی فطرتا بہت معقول تھی ۔۔لیکن لڑکیوں والے سارے دخل در نامعقولات اس میں بدرجہ اتم [اردو چیک کی آپ نے میں نے بدرجہ اتم کا لفظ استعمال کیا ہے ۔ ] موجودتھے ۔۔ الحمداللہ خیر جب کلاس ختم ہوئی تو کہنے لگی۔۔n “زوہیب تم کو یہ سیکھنا پڑے گا کہ کہاں کیا بولنا۔۔ ہے اور کہاں کیا نہیں بولنا۔۔”nمیں نے بغیر ہیرو بنے پھٹ سے کہا n” یہ تو میرے والد صاحب نہیں سکھا سکتے مجھے اور والدہ آپ کو بنانے کا میرا ارادہ ۔ نہیں ، طرفہ تماشا[ایک اور مشکل لفظ ] یہ کہ میرے جیسے لوگ ایک یہی چیز تو سیکھ کر آتے ہین ۔۔ عالم ارواح سے ، کہ کب کہاں کیا بولنا ہے ۔ اور کب کہاں کیا نہیں بولنا۔۔” وہ کہنے لگی “خوش فہمی ہے تمھاری “nمیں نے کہا “نہیں بہن[اپنے بھائی کی ] خوشی اور فہم کا مجھ سے کیا تعلق یہ تو آپ جیسےپوزیشن ہولڈرز اور پڑھے لکھوں کا کام ہے ہم ٹہرے ۔ پانچ مضامین میں سے صرف تین میں پاس ہونے والے ۔ وہ بھی وہ جس میں آپ نے پڑھایا تھا اس ہی میں پاس ہوگئے “n لفظ خوش فہمی کا یہ حشر دیکھ کر اس نے کانوں کو ہاتھ لگائے ۔۔ اگلے دن گھر کے پی ٹی سی ایل پر کال کرکے وہ ونڈوز 98 انسٹال کرنے کا طریقہ پوچھ رہی تھی مجھ سپلی ہولڈر سے ۔۔ nnنتیجہ: وہ میری استاد رہی ہے ۔۔ کافی مضامین میں ۔ خاص طور سے حساب جیسے کنجر مضمون میں اس لیے آج بھی تکریم کرتا ہوں ۔ واقعہ تھوڑا manipulated ہے ۔۔ تاکہ اگر وہ دیکھے جو کہ مجھے امید ہے کہ وہ نہیں دیکھے گی ۔۔ تو پتہ نہ چلے اس کو ۔۔کہ میں نے کس خوشی میں گیارہ سال بعد یہ ایٹمی راز کھول دیا۔۔ بس نتیجہ کچھ نہیں ۔۔ایوں فارغ بیٹھا تھا ہمیشہ کی طرح تو سوچا اردو ٹائپنگ کی پریکٹس کرلوں ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.