پوسٹ – 2016-05-23

اس پوسٹ کو صرف ایک سوال سمجھا جائے ۔۔ پھریرا لہراتے ہوئے گھوڑے پر سوار نہ آجانا ورنہ آپ کو جس چیز پر سوار کروایا اجائے گا وہ بھی لفظ گھوڑا جیسی ہی چیز ہے ۔۔ لیکن سواری زیادہ تکلیف دہ ہوگی ۔۔ خوامخواہ جہادی پنا نہیں کرنا اس پوسٹ پر اور نہ ہی کوئی “ہذا فتنہ” کہہ کر فتوی جڑے دوسرا یہ کہ تبصرے کرنا ورنہ وبال نہ کھڑا کرنا۔ایسا نہ ہو آپ کے وبال کہ بعد جو میں کھڑا کروں گا وہ وبال نہیں ۔۔ کمال ہوگا۔۔ پھر کمںٹس میں آپ کا زوال ہوگا۔۔ چلے شاعری ہوگئی ۔ اب یہ پڑھیےnnایک ہے خود کش حملہ آور، جو ایک دھماکہ کرتا ہے اور حد سے حد سو بندہ مار کر خود بھی فارغ ہوجاتا ہے ۔۔nnایک ہے سنائپر۔۔ جو اپنی بچا کر دوسروں کی بجاتا ہے ۔۔ اور زندہ رہتا ہے ۔۔ اور دن بدن اس کا دشمن گرانے کا کاوںٹ بڑھتا جاتا ہے ۔ زندگی بھی بچی رہتی ہے ۔۔ غازی بھی کہلاتا ہے ، اور اپنے گھر والوں کی ذمے داری بھی نمٹاتا ہے ، یعنی جینے کی صعوبتیں بھی فیس کرتا ہے ۔۔ نہ یہ کہ ایک بار میں شہید ہو کر سکون کی نیند سو کر۔۔ حوروں کے پاس جا بیٹھتا ہے اور شہد پیتا ہے ۔۔ nnاگر مقصد ایک جیسا ہو تو دشمن کو زیادہ نقصان کون پہنچائے گا ؟nnحوروں تک پہنچنے کی جلدی میں ہم یہ بھول جاتے ہیں۔۔ کہ بابا ۔۔ حوریں جنت میں ہیں اور جنت دور است۔۔۔ nnجب آپ یہ پوسٹ شئیر کرنے لگو گے تو آپ کو خوارجی روکے گا۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.