کھودی ہانڈی ۔ نکلی بریانی ۔۔nn”ویسے بڑے افسوس کی بات ہے یہ ایک دوست کے بقول کہ میں نے بریانی کھالی ۔ بس یار ایان علی ہو زرادری ہو یا شریف صاحب یا میں ۔۔ بندہ کچھ کھا لے تو لوگ افسوس کرنے لگتے ہیں مثلا ملک ، ڈالرز اور رقبے وغیرہ اے وطن کے سجیلے پیٹووں ساری بریانی تمھارے لیے ہے ۔۔ اب کیا بتاوں کہ موبائل سے ڈی ایس ایل آر ۔۔ جس کی فل فارم اکثر فوٹوگرافرز کو نہیں پتا اور پتا ہے تو ثابت نہیں کر سکتے کہ اس کو ڈی ایس ایل ار کیوں کہتے ہیں ۔۔ بس لینس کی لمبائی بڑھانے لگتے ہیں ۔۔ تو جناب اسی چکر میں میں نے موبائل سے ڈی ایس ایل آر جیسی تصویر لینے کی واہیات حرکت کرنے کی کوشش کی ۔۔ تو سیل فون بریانی میں گر گیا۔۔ اب سیل فون بیچارا ویسے تو صحیح ہے بس اس کی تشریف میں کاغذ پھنسا رہنا چاہئے تاکہ بیٹری نہ ہلے تو ہی صحیح چلتا ہے ۔۔ جیسے حمزہ عباسی ، قادیانی ، پیمرا ۔۔ خیر چھوڑیں تو ہو کچھ یوں کہ افطاری کے بعد کچھ کھانے کی ہمت اور عادت نہیں ہوتی ۔۔ اور طلب تو بالکل نہیں لگتی ۔لیکن آج شاید ہمارے ایک دوست کو قدرت نے “افسوس کروانا” تھا اس لیےایسا ہوا۔۔ کیا کہا کیسا ہوا ؟ ارے مطلب اماں سے پوچھا کچھ کھانے کو رکھا ہے ؟ اماں نے پکوڑے بتا دیئے ۔۔ اب پکوڑے افطاری یا برسات کے وقت ہی مزا کرتے ہیں ۔ جیسے کوئی گرل فرینڈ جب کہ ہمارا موڈ کچھ چٹ پٹا سا ہو رہا تھا دہی بڑے میٹھے پسند ہیں اور فروٹ چاٹ ابا کے لیے بچا کر رکھی گئی تھی ۔۔ دل تو چاہا کہ آج وراثت میں صرف فروٹ چاٹ کا سوال کر دیا جائے لیکن ۔۔ خیال آیا کہ موڈ چٹ پٹا ہے ۔۔ اماں کے سونے کا انتظار کرنے لگے ۔۔ اور کچن میں صبح سحری کے واسطے جو چکن قورمہ تھا (دو دن سے برکتی قورمہ چل رہا ہے )اس میں سے ایک لنڈورے مرغ یا شاید مرغی کی ٹانگ چوری کر کے سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں ادھیڑ ڈالی ہڈی اور دوسرے آثار مٹانے کےلیے باہر گلی کا رخ کیا۔۔واپس پلٹے تو اماں کی آواز آئی ۔۔ دل نے کہا ۔ لگ گئے لہسن ۔۔ اب رات کو ساڑھے گیارہ بجے ۔۔ ہماری زندگی اور پیدائش پر ایک مذاکرہ ہونے کو ہے ۔۔ لیکن ماں چونکہ ماں ہوتی ہے ۔۔ ان کے ہاتھ میں ایک بریانی کی تھیلی تھی شاید انکو پتہ نہیں چلا کہ بیٹا کیا کاروائی ڈال کے گیا ہے ۔۔ انہوں نے کہا یہ کھالو تمھارے پاپا لائے ہیں ۔۔ انہوں نے اصرار کیا کہ کھا لینا کہیں ایسا نہ ہو خراب ہوجائے ۔۔ ہماری آنکھیں ۔۔ چمک گئیں سراپا بھیڑیا بن گیا۔۔ اور اپنے کمرے میں آکر کر دیکھا تو ایک بوٹی بھی برآمد ہوئی جس سے کنفرم ہوگیا کہ ہے تو بریانی ۔ بوٹی بھی بظاہر مرغی کی ہی لگ رہی تھی ۔۔ خیر کھاتے ہوئے ایک کامیڈی فلم دیکھی تھوڑی سی اور فارن میں بیٹھے ایک دوست (جن کا ابھی روزہ چل رہا ہے ۔۔ ) ان کو پکچرز پوسٹ کردیں ۔۔ اس سے پہلے وہ کچھ کہتے ۔۔ ہم آف لائن ہوگئے اور یہاں آن مرے ۔۔ ملاحظہ ہو رات کے گیارہ بجے ۔ خود چل کر گھر آنے والا رزق ۔۔ وہ بھی ہماری چوری کے باوجود جو ہم نے نجانے کس غریب کا حق مار کر تھی کچن میں ۔۔ اب افسوس تو افسوس ہے ۔ کچھ نہ ہو تو افسوس کرلیں اور سوری بھائی اس بار الائچی غلطی سے بھی نہیں آئی اور بریانی کے بعد سگریٹ نہ ہو تو ایمان کی تجدید کیسے ہو سکتی ہے ؟؟ nnشکر الحمداللہ

اترك رد