ایک دوست نے سوال پوچھا تھا کہ nnتم مرے پاس ہوتے ہو گویا nجب کوئی دوسرا نہیں ہوتا ۔۔ nnاس پر غالب کو ایسی کیا موت پڑی کی اس نے مومن کو پورا دیوان دینے کی آفر کردی ۔ بقول اس دوست کے “میں اس شعر گہرائی نہیں سمجھ پایا” اور مجھے وہ پتا نہیں کون سے شاعر کی اولاد سمجھ رہا ہے ۔۔ جب کہ دور دور تک مری نسلوں میں کسی نےشاعری کا ارتکاب نہیں کیا ۔۔ بحرحال اب اس نے پوچھا ہے تو کوشش کر کے ٹوٹا پھوٹا ادب جھاڑنا تو بنتا ہے ۔۔ دیکھ بھائی ۔۔ بات یہ ہے کہ دنیا کی ہر گہری بات ۔۔ زیادہ سے زیادہ سات انچ گہری ہوتی ہے ۔۔ جس میں سے شروع کے چار انچ ہی کام کے ہوتے ہیں ۔۔ کیا کہا ؟ یہ کیا بکواس کردی ؟ ابے بس یار افطاری سے پہلے عورت ذات تک چلتا پھرتا پکوڑا نظر آرہی ہوتی ہے اور آنٹیاں شامی کباب لگ رہی ہوتی ہیں اس وقت تو غالب لے کر آگیا تو بھائی اب بھگت۔۔ تو بھائی جان غالب نے ویسے تو لگتا ہے کسی نشے کے عالم میں یہ حرکت کردی ہو۔۔ کہ پورا دیوان ایک شعر پر قربان کردے ۔۔ لیکن ایک پہلو یہ ہے کہ مومن خان مومن کا یہ شعر اگر تو عشق حقیقی کی طرف اشارہ ہے ۔۔ یعنی جب دنیا میرے پاس نہیں ہوتی تو تم ہوتے ہو۔۔ بولے تو اللہ میاں ۔۔ تو پھر تو غالب نے صحیح کیا۔۔ اب شعر و شاعری کی کوئی خاص سمجھ نہیں سمپل الفاط سے تو یہی مطلب نکلتا ہے ۔ اب یہ بحر زمین ردیف قافیہ ان کے بس نام ہی سنے ہیں ۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں ۔۔ تو بات یہ ہے کہ دیکھو nnتم (اللہ کی ذات) مرے پاس ہوتے ہو گویا nجب کوئِ دوسرا (غیر اللہ ، مخلوق ، جھوٹے خدا) نہیں ہوتا nnبولے تو ۔۔ اتنا پکا رشتہ ہے اللہ سے جب چاہو مہمان بنالو ۔۔ تو مومن نے اگر ایسا کچھ کہا ہے تو بس پھر دیوان دینا بنتا ہے ۔۔ ورنہ اگر بات مجازی والے عشق کی ہوتی تو یہاں ہوتا کی جگہ سوتا بھی چل جاتا یعنی چار شادیاں پھر کچھ یوں ہوجاتاnn”تم میرے ساتھ سوتی ہو گویا
جب کوئی دوسری نہیں سوتی “nnسوری لیکن عشق مجازی کا دی اینڈ اس طرح ہی ہوتا ہے اگر تو اشارہ اس طرف تھا تب دیوان دینا نہیں بنتا۔ کیوں کہ آپ بہت ساریوں کے ساتھ ایک ساتھ سو سکتے ہو ۔۔ یاد رکھنا بات صرف سونے کی ہوئی ہے n۔۔ لیکن اللہ کے ہونے کے لیے ضروری ہے کہ کوئی دوسرا آپ کے ساتھ نہ ہو۔۔ وہ قصہ یاد ہے ۔۔ نا انا حنظلہ منافقی ؟ یہ کچھ ویسا ہی لگتا ہے ۔ باقی میرا علم ولم کچھ نہیں بس بھوکا مرغا ہوں اس لیے زیادہ لڑ رہا ہوں ۔۔ تم نے افطاری کے ٹائم یہ ٹاپک اٹھا دیا ۔ اللہ پوچھے گا ۔ بس اب ایک پیکٹ سگریٹ لا دیناnnباقی پوسٹ اگنور کردے بھلے سے ۔۔ لیکن یہ سگریٹ والی لائن مت اگنور کرنا ٹھیک ہے نا nnMuhammad Ahsan Lakhani ?
پوسٹ – 2016-07-01
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد