پوسٹ – 2016-07-03

اب ڈھونڈو اس میں بھی گنداnnایک بات تو واضح ہوگئی ۔۔ کہ دکھاوے اور حقیقی کارکردگی میں اتنا ہی فرق ہے جتنا قندیل بلوچ اور اسکارلٹ جوہانسن میں ۔ جتنا حمزہ عباسی اور ہیو جیک مین میں ، جتنا عائشہ خان اور رادھیکا آپٹے میں ۔۔ موبائل کی بیٹری کی تشریف میں کاغذ پھنساتے ہوئے میں یہ سوچ رہا تھا۔ پچھلے چھ مہینے سے بار بار بند ہوتا تھا۔۔ بیٹری کا آٹو ڈسچارج کا پرابلم تھا ۔۔ویسے آٹو ڈسچارج ہونا بذات خود ایک پرابلم ہے ۔۔ چاہے وہ بیٹری کا نا ہو۔۔ خیر اور بھی کچھ ایسے ہی عجیب سے مسائل تھے اس انیس سو ڈیڑھ کے اسمارٹ فون کے ساتھ۔ ویسے تو سیرینا موبائل مارکیٹ اکثر دو قدم دور ہی ہوتی ہے ، لیکن دوسوروپے کے دو پیکٹ سگریٹ زیادہ کارآمد ہیں ۔۔ تو بس کام چلاتا رہا ۔۔ کبھی کوئی کہے بیٹری چینچ کرو ، کوئی کہتا پاور لائن چپ میں مسئلہ ہے ۔ صحیح کروالو۔۔ مجھے سمارٹ فون کھلوانا ایسا ہی لگتا جیسے کوئی کلی کو پھول بنا دے اس لیے گوارا نہیں کیا ۔۔ کام چلتا رہا۔۔ گالیاں سنتا رہا۔۔ کہ تم سالےڈھکن فون آف رکھتے ہو ہر وقت خریدا کیوں ہے ؟ ۔۔ میرے پاس جواز تھا کہ سوشل میڈیا سے منسلک ہوں انٹرنیٹ کے تقریبا سترہ سو رپے دیتا ہوں ۔۔ کیا کرنا ہے کال ایس ایم ایس کرکے ۔ جب سولہ سولہ گھنٹے آن لائن ہوں ۔۔ یہ بات میرے کچھ منشی اور کھوتے ٹائپ ہارڈ ، ورکر دوستوں کو سمجھ نہیں آتی تھی ۔۔ بس پھر ایک دن کسی کام سے باہر گیا تو ایک چارجر خرید لایا ، سو روپے کا گھٹیا چارجر۔۔ لیکن چارجنگ اچھی دیتا تھا ۔۔مرد مردانگی سے بھرپور ہو تو چاہے افریقہ کا ہو یا فرانس کا ۔۔ بیٹری خوش رہتی ہے وہی بات ہے نا دکھاوا معنی نہیں رکھتا۔۔ پرفارمنس تو ایک کچرا چننےوالا افغانی بھی دے سکتا ہے اور نااہل ایک پوری طرح مسلح فوجی بھی ہو سکتا ہے ۔۔ یہی ہوا چارجنگ پائیدار ہوگئی ۔۔ لیکن سیل فون خود بخود بند ہونے سے باز نہیں آیا۔۔ تنگ آکر آخری حل کے طور پر اس کی بیک کور اتارا ۔۔ زیادہ استعمال سے چونکہ جذبے تک گھس جاتے ہیں۔۔ اور یہ تو اب آپ کی سوچ ہوگی کہ میں جذبہ کس کو کہہ رہا ہوں ۔ ڈھونڈو اب گندا اور ذومعنی اس میں ۔۔ خیر تو بیٹری کی تشریف اور جہاں وہ فٹ ہوتی ہے اس کنارے کے بیچ میں سنگ دل اور کٹھور قسم کا فاصلہ تھا۔۔ اب فاصلے جہاں ، کاغذ وہاں ۔ کہیں کہیں ٹشو پیرسےبھِی کاغذ کا کام لے کر فاصلے مٹائے جاتے ہیں ۔ آنسو صرف آنکھوں سے تو نہیں بہتے ۔۔ دل بھی تو روتا ہے ۔۔ اب یہ بھِی کی سوچ ہے کہ میں نے دل کس کو کہا ہے ۔۔ ڈھونڈونا اب ا س میں بھی گندا۔۔ خیر ٹشو بھی تو پیپر ہی ہوتا ہے تو سگریٹ کے پیکٹ پر کینسر والا منہ جہاں ہوتا ہے وہ جگہ بیٹری میں اڑسی ۔۔ پھر دو تین دن فل فلیج استعمال کیا ۔۔ سیل فون کی پرفارمنس نوے فیصد بہتر ہوئی ۔۔ دس فیصد کا مارجن تو عمر کی وجہ سے دے رہا ہوں ۔۔ اب آپ کی سوچ ہے کے میں اتنی دیر سے سیل فون بیٹری اور چارجر کس کو کہہ رہا تھا ۔۔ ڈھونڈو اب اس میں بھی گندا۔۔تو اب آپ یہ سوچ رہے ہوگے کہ میں نے اوپر اداکاروں کا ذکر کیوں کیا تھا ۔۔ ارے بھائی ۔۔جب تک سیل فون پر کور تھا۔۔ وہ دیکھنے میں اچھا لگتا تھا لیکن کار کردگی اچھی نہیں ۔۔ بیٹری کا کور اتارا تو اس کی خوبصورتی متاثر ہوئی لیکن پرفارمنس سہی ہوگئی ۔ یعنی خوبصورتی پر تو کپڑا آجاتا ہے بس سانس چلتی ہونی چاہئے ۔۔ ارے ہاں ہاں ۔ سانس مطلب چارجنگ۔۔ اب زہر لگتا ہے کھلا ہوا سیل فون وہ بھی پیچھے سے اور دم کی طرح نکلا ہوا کاغذ لیکن اس حقیقت سے نظریں آپ کیسے چرا سکتے ہیں کہ کھلی ہوئی چیزیں زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔۔ اب یہ بھی آپ کی سوچ ہے کہ میں نے کھلا ہوا اور چیز ۔۔ کن معنوں میں استعمال کیا ہے ۔۔ اب ڈھونڈو اس میں بھی گندا۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.