پوسٹ – 2016-07-09

چے الیکٹرک کے ایک پلانٹ انجیئر کے الفاظ ۔ nn”بھائی شارٹ فال کم ہے کنجر پن زیادہ ہے”nnاگر یہاں کوئی الیکٹرک انجیئر ہے تو وہ اس بات سے شاید ہی اختلاف کرے گا کہ ٹکنیکلی پلانٹ انجینئر وہ مخلوق ہوتا ہے جو اپنے ہاتھوں سے بجلی بنتا ہے ، وولٹیجز کی کشیدہ کاری کرتا ہے ، کرنٹ کے آرٹی کرافٹس بناتا ہے ، لوڈ اور لوڈ شیڈنگ کی وجوہات اس کی انگلی پر تسبیح کی طرح گھومتی ہے ، لیکن بات وہی ہے ،اور ایسا بندہ جس کے سامنے بجلی کے سارے راز ننگے ہوتے ہیں ۔۔ وہ ننگی تاروں کو اپنی نسوں جیسا پاتا ہے اور ایسا شخص اگر یہ کہہ رہا ہے کہ بھائی شارٹ فال کم ہے اور کنجر پن زیادہ تو اللہ ہمارے حال پر رحم کرے ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.