پوسٹ – 2016-12-14

۱۸ مئی ۲۰۱۶nnایم بی اے کرنے والے nnایم بی اے سے یہاں مراد [وقت اور آئیڈیا کی ماں بہن ایک کرنے والے ہیں ] خوامخواہ ، کوئی آئی بی ایم یا سی بی ایم گیری نہ کرے ۔ ایویں ایل پی ٹی کروا کے پی ایچ ڈی ہوجائے گی ۔۔ خیر یہ مضمون ان تمام جگالی کے شوقین افراد کے لیے ہے جن کا تعلق نوے فیصد آئی ٹی انڈسٹری سے ہے اور وہ پھر بھی اس بات کے قائل ہیں کہ ۔ آو ڈسکس کرتے ہیں۔پہلے تو یہ طے ہوجائے کہ یہ ڈسکشن ، کانفرنس ، میٹنگ ، وغیرہ وغیرہ یہ ہے کیا بلا۔۔ اس کا مقصد کیا ہے ۔ ان میں شریک ہونے والے افراد کی ذہنی استطاعت، مختلف تنظیموں میں مشورے کے نام پر جو بے عملی ہے اس کی کیا وجہ ہے ۔پہلا حصہ ۔۔ ان لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے ہے جو ٹیکنیکل خصوصا کمپیوٹر فیلڈ سے منسلک ہیں ۔تو جناب آپ کو ایک انوکھا آئیڈیا آیا۔۔ مثلا آپ کو آئی فون کی لائٹر والی ایپ کو ایڈوانس کرنا ہے ۔۔یعنی جب انسان اس ایپ کو چلائے تو اسکرین پر جو شعلہ نظر آرہا ہو۔۔ وہ گاڑی کے لائٹر کی طرح آپ کی سگریٹ جلانے کا کام کرے ۔۔ عجیب ہے ۔۔ لیکن کیا کریں واش روم میں تو ایسے ہی آئیڈیا آتےہیں اور ویسے بھی آئیڈیا آنا بری بات نہیں اس کی مارنا بری بات ہے خیر آپ کا دل آگیا اس آئیڈئے پر۔۔اب ایپ موجود ہے ۔۔ آئی فون موجود ہے ۔۔ گاڑی کے لائٹر کا میکینزم بھی آپ کو پتہ ہے۔ وہ سب چیزیں بھی موجود ہیں جو اس کام کے لیے چاہئیں یعنی ۔ ضرورت کس چیز کی رہ جاتی ہے ؟؟دو سے تین لوگوں کے تجربے ، جن میں ایک میکینک ہو ، ایک الیکٹریشن ہواور ایک اپ جس کا آئیڈیا ۔۔ اب ہمارے ہیں اس آئیڈئے کے ساتھ زنا بالجبر کیسے کیا جاتا ہے ۔۔ملاحظہ فرمائے ۔
ایک بڑا آفس۔ تین چار لش پش آئٹم گرلز۔۔ جن کا کام صرف آپ کے فوکس کی ایسی تیسی کرنا اور کلائنٹ کی نظروں کو انجوائے کروانا۔۔چلیں یہ سب بھی ہوگیا۔۔ کہ جو دکھتا ہے وہ بکتا ہے ۔ اس سب کے باوجود بھی کیوں کہ آپ کے اندر لیڈری کا چسکا ہے اس لیے آپ جب تک چار بندوں کے سامنے اپنے آئیڈیا کو اپنی گرل فرینڈ کی طرح متعارف کروا کر تعریف نہ وصولیں ۔۔ مزا کہاں آئے گا تو اس کے لیے آپ میٹنگ یا ڈسکشن کریں گے ۔ وہ بھی ہفتوں نہیں مہینوں ۔۔ کیوں کہ آپ کے پاس پروڈکٹ بنانے کے پیسے نہیں ہیں اور جو فری میں بن سکتا ہے ۔۔ یعنی پروٹوٹائپ ۔۔ وہ بنانے کی طرف آپ کا دماغ نہیں جائے گا۔ کیوں کہ آپ کو تو پہلے اچھی طرح اس آئیڈیا کی دوسرے کے سامنے مٹی پلید کرنی ہے نا۔۔ اب جناب میٹنگ شروع ہوگی ، ای میلز بھیجی جائیں گی ۔۔ ٹائم مختص ہوگا۔۔ فالو اپ ہوگا۔۔ میٹنگ منٹس ہونگے۔۔اور ڈسکشن میں شامل ہونگے ۔۔ وہ بے عمل ایم بی اے ۔۔ وہ ماہر معیشت۔۔ جو ہر چیز ہندسوں میں بدلتے ہیں ۔۔ جبکہ کام ایک مکینک اور ایک ٹیکنشن کا تھا وہ ان کے ہتھے چڑھ کر ایل پی سی ہوجائے گا ۔۔ لیکن چونکہ ایم بی اے ۔ کا سب سے اچھا فل فارم ہے ۔۔”ماں بہن ایک” آئیڈئے کی ۔۔اب کسی ایم بی اے کی دم پر پاوں آئے تو دوبارہ پڑھ لے میں بے عمل ایم بی اے کی بات کر رہا ہوں ۔۔ جس کو الف سے بے نالج نہیں ہوتی ۔۔لیکن چونکہ منہ ٹیڑھا کر کہ انگلش بولنی آتی ہے۔۔ اور بڑا نام کمایا ہے اس نے اپنی کارپوریٹ لائف میں۔ پی پی ٹی بنا بنا کر۔۔ ایکسل میں excelکیا ہے ۔۔ دوسروں کے سروں پر پاوں رکھ کر۔۔ ڈارک بڑے فریم ا کے چشمے لگا کار صرف اس لیے کے بندہ میں اintellectual لگوں چاہے حقیقت میں میں ۔۔ “لل” ہوں اور ٹائٹ ٹائی لگا کر وہ آج مینیجرہوں ۔۔ تو اس کا تو ہونا بنتا ہے نا اس میٹنگ میں۔۔آئیڈیا کا کیا ہے ۔ وہ تو ہر ماجھے گامے کو آجاتا ہے بقول ان برگر کلاس والے ممی ڈیڈی بچوں کے ۔۔ خیر اب جناب آئیڈیا اور ایپ تو گئی تیل لینے۔۔ سالوں بات ہوگی ۔ پھر کہیں کچھ جا کر وائر فریم بنے گا۔ جب کام دو بندوں کا تھا۔ لیکن آپ نے ڈسکس کیا اور لگ گئی آئیڈیا کی۔۔اگلے حصے میں بات کروں گا۔۔ آن لائن بزنس سے کمائی کرکے امیر ہوجانے والے ذہین اور عمل پسند افراد کی ۔۔ اور کمپیوٹر، انٹرینٹ ، فیس بک ، گوگل ایڈ ،آن لائن فری لیکچرز کے ہوتے ہوئے ۔ ڈسکس کرکے اپنی زندگی اور دوسروں کا وقت disgust کردینے والےافراد کی کہانیوں کی ۔۔ پھر بات آئے گی سیاسی جماعت کے لیڈر زادوں کی ۔ اور آخر میں ۔۔ فیملی میں ہونے والےمسائل اور ان کے حل کے لیے بیٹھنے والی کمیٹیاں جو ان کا مثلہ کرتی ہیں ان کی۔۔ ہشیار باش خبر دار۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.