کہنے کی بات تو نہیں لیکن کہے بغیر رہنا بھی نہیں ہے ۔۔ کیوں کہ وہ کیا کہتے ہیں کہ جینا ہے تو کہرام مچا دو ۔۔ چاہے اس کے ماں باپ قبر پھاڑ کر آجائیں ۔۔ کیوں کہ آخر یہ جینا بھی کوئی جینا ہے ۔۔۔ بہرحال یہ تو ہوئی بکواس۔۔ تو خیر آگے کون سا علم و دانش کے اسکول کھلنے ہے آگے بھی بکواس ہی ہے ۔۔ nnذکر تھا کچھ پاکستانی انڈسٹری کا ۔۔ بولے تو فلم انڈ سٹر ی کا ۔۔ کل فلم وار کی imdb ریٹنگ دیکھیں جو ابھی تک 8.5 چل رہے ہے ۔۔ جبکہ وار میں کوئی تخلیقی کہانی نہیں ۔۔یاد رہے کوئی تخلیقی کہانی نہیں لیکن ڈائریکشن اور پوسٹ کا کام کافی سے زیادہ اچھا ہے ۔۔ سننے میں یہ بھی آیا ہے ۔ کہ پیسے ریکور کرنے کے تناظر میں یہ فلم فلاپ ہوئی لیکن سنیماکو شہرت دوام (اردو چیک کرو بس) اور دوبارہ سے گلوبل کلب میں پاکستان کو نظریں اٹھانے کے قابل اسی فلم نے بنایا ۔۔ بول اور خدا کے لیے کی تکریم ، محنت اور اس کا ہٹ ہونا اپنی جگہ ۔۔ لیکن اس کے بعد کافی گیپ آیا تھا ۔۔ اسی وجہ سے کہا کہ وار فلم نے اکھڑتی سانسوں والی ، وینٹی لیٹر پر پڑی سینما انڈسٹری کو دوبارہ سے جنرل وارڈ میں شفٹ کردیا تھا۔۔ ابھی انڈسٹری رو بصحت ہی تھی ۔۔ کہ ہمایوں سعید نسل کے کچھ لوگوں کو خیال آیا کہ بابا کوئی گندا سین تو تھا ہی نہیں ۔۔ کیوں نہ ہم فلم ہی گندی بنا ڈالتے ہیں ۔۔ پھر جوانی پھر نہیں آنی سامنے آئی ۔۔ جس کا کافی کچھ چوری کا تھا۔۔ اعتراض چوری پر نہیں ۔۔ بلکہ چو_یاپے کی چوری پر ہے ۔ دبئی میں شوٹ بڑی کاسٹ ،بنکاک میں ننگا ناچ ۔۔ حمزہ کا تنازعہ کچھ بھی اس کو imdb رینکنگ میں 8.2 سے اوپر نہیں لا سکا ۔۔ اب یہ تنقید نہیں ہے ۔۔ یہ نمبرز ہیں ۔ اور imdb کی ریٹنگ اور مکینزم ٹوٹل یوزر بیس ہے ۔ کوئی پیسے دے کر نہیں بڑھا سکتا ۔nn چلو مان لیا کہ بڑھا سکتا ہے ۔۔ پھر بھی اتنی بجٹ والی فلم پر تھوڑا اور پیسا تو لگاتے تو ریٹنگ بھی ہوجاتی ۔۔ ترنگ والوں کو گانا دے دیا۔۔ لیکن ریٹنگ نہ بڑھا سکے ۔۔اب آجآئیں فلم “مالک” پر ۔ بین لگنے کے باوجود آج اور ابھی اس کی رینکنگ دنیا کی چند بہترین فلموں میں مانی جا رہی ہے جو کہ 9.4 ہے جی ہاں 9.4 اور یہ رینک کئی ہالی وڈ بلاک بسٹر فلموں کے سینے پر بھی مونگ دل رہا ہے کچھ مقبول ترین فلموں کی ریٹنگ تصویر میں واضح ہے ۔۔ اور ابھی میں نے بیٹ مین سیریز ، saw , ٹرانسفارمر ، ایکس مین ، آئرن مین ، avengers ان کا ذکر نہیں کیا ہے ۔۔ ذرا ملاحظہ کریں ان کی ریٹنگز۔۔ اتو ثابت یہ ہوا۔۔ کہ ہر فلم مین عائشہ خان ، ماہ نور بلوچ یا مہوش حیات کو نچوانے سے اگر فلمیں ہٹ ہوتیں تو آج ہماری اداکارائیں باہر جا کر نہیں ناچ رہی ہوتیں ۔۔ مالک کا تو پتہ نہیں لیکن وار میں کوئِ ایسا ویسا سین نہیں ۔۔ ظاہر ہے یار بندہ پاکستان بچائے یا ٹانگیں اٹھائے ؟؟ ثابت کیا ہوا ۔۔ ؟ کہ پاکستانی عوام مقبولیت کا تاج ٹانگوں پر نہیں ۔۔ سر پر پہناتی ہے ۔۔۔کون ہے جو کہتا ہے کہ یہ پبلک ڈیمانڈ ہے ۔۔اور اگر ہے تو پھر یہ ہالی ووڈ کی مشہور ترین فلموں کی ریٹنگ کیا کہتی ہے ۔۔ ؟ پبلک کو چے نہ بنا ۔۔ فلمیں اچھی بناو ۔۔۔ پھر کوئی سلطان نہیں دیکضھے گاnn وہ بھی خصوصا اس وقت جب آپ کا مدعا پاکستان بچانا ہو نہ کہ اسکرین پر عورتیں نچوانا۔۔ خیر آپ سے کیا شکوہ۔ آپ خود بھی تو انڈسٹری میں کیسے آئے ہو ہم جانتے ہی ہیں ۔ بس اتنا یاد رکھیئے ۔۔ انڈسٹری کی ڈیمانڈ کہانی ،کردار اور اب vfc کے گرد گھومتا ہے ۔۔ عورتوں کے زیر جامے دکھا کر مقبول ہونے کا دور کیا۔۔ بولی وڈ اور ہالی ووڈ نے تو porn میں بھی تخلیقی کہانیاں گھسادیں ہیں اور آپ نے کہانی میں پورن گھسا دیا ہے ۔۔۔ بس پھر ہور چوپو

اترك رد