پوسٹ – 2016-08-07

جابیٹا کیا یاد کرے گا ، بچت ہوگئی تیری ۔nnیہ پوسٹ ایک سوال یا ایک امکان ہے ۔۔اس میں قطعیت نہیں ہے ۔۔اور اگر قطعیت کر بھی لوں تو کیا اکھاڑ لو گے تم ہیں ؟ بہرحال سین کچھ یہ ہے کہ یہ رائے نہیں بلکہ سوال ہے ۔۔ اوجا بھائی اگر رائے بھی ہے تو کیا ؟ ہیں ۔۔ پڑھنا ہے تو پڑھ ورنہ کٹ لے ۔۔ رائے سمجھ بھی لو تو میرا کیا جاتا ہے ۔۔خیرتو بات یہ ہے ۔۔ کہ ہرجائی کا مطلب کہیں” ہر جگہ موجود ” تو نہیں ہے ؟ شاید یہ فارسی کا لفظ ہے یہ جو اردو نے گود لیا ہے ۔۔ اور اگر یہ بات مان لی جائے ایک لمحےکو ہی سہی ۔۔ تو اگر ایسا ہے تو پھر ناز خیالوی کا یہ قطعہ nnچھپتے نہیں ہو ، سامنے آتے نہیں ہو تم
جلوہ دکھا کے جلوہ دکھاتے نہیں ہو تم
دیر و حرم کے جھگڑے مٹاتے نہیں ہو تم
جو اصل بات ہے وہ بتاتے نہیں ہو تم
حیراں ہوں میرے دل میں سمائے ہو کس طرح
حالانکہ دو جہاں میں سماتے نہیں ہو تم
یہ معبد و حرم ، یہ کلیسا و دہر کیوں
ہرجائی ہو جبھی تو بتاتے نہیں ہو تمnnاس میں ہرجائی سے پہلے جتنے بھی شعر یعنی مصرعے ہیں ان سب میں خدا کو ڈھونڈنے کی بات کی گئی ہے اور آخر میں سوال نہیں اٹھایا گیا ۔۔ بلکہ جواب بتایا گیا ہے ۔ کہ ہرجائی ہو یعنی ہرجگہ موجود ہو تبھی تو ان سب جگہ بھِی موجود ہواور سمجھ نہیں آتے ۔۔ اس لیے کہ اگر ہرجائی سے پہلے ۔۔ “کہیں ” کا لفظ ہوتا۔ یعنی ۔۔کہیں ہرجائی تو نہیں ہو ؟ تو یہ سوالیہ ہوتا۔یعنی خدا پر اعتراض ہو تا ۔۔ شاعر کی طرف سے ۔۔لیکن یہاں تو یہ کہا جا رہا ہے “ہرجائی ہو جبھی تو بتاتے نہیں ہو تم ” مطلب یہ کہ چونکہ تم ہرجائی ہو اس لیے بتا نہیں رہے کہ مذکورہ بالا معاملات جو اس سے اوپر مصرعوں میں بیان کیے گئے ہیں ان سب کی وجہ کیا ہے ۔۔ اور وجہ یہ ہے کہ چونکہ تم ہرجائی یعنی ہر جگہ موجود ہو اس لیے بتاتے ہی نہیں۔ کیوں کہ جو ہوتا ہے اس کو بتانے کی ضرورت نہیں پڑتی وہ تو آشکار ہوتا ہے ۔ کھلا سچ ہے ۔ اگر یہ سب سچ ہے ۔۔ اور ایسا ہی تو یہ تو سیدھا سیدھا اس بات کا اعتراف ہے کہ اللہ ہر جگہ موجود ہے ۔۔ اس میں کفریہ شاعری کہاں ہے ؟؟
جا بیٹا ناز خیالوی ۔۔ کیا یاد کرے گا ۔۔ بچت ہوگئی تیری ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.